اڑی حملہ:ہندوستان نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ثبوت دکھائے، دوسرا ڈمارشے جاری کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 11:30 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے دس دن سے بھی کم وقت میں آج پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کو اڑی حملے کو لے کر دوسرا ڈمارشے جاری کیا اور انہیں اس دہشت گردانہ حملے میں سرحد پار ذریعہ کے ثبوت دکھائے جس میں 18؍جوان شہید ہو گئے تھے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ خارجہ سکریٹری نے عبدالباسط کو طلب کیا اور انہیں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں مارے گئے اڑی کے حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت حافظ احمد کے طور پر ہوئی ہے جو کہ فیروز کا بیٹا اور مظفر آباد کے دھاربنگ کا باشندہ ہے۔اس کے ساتھ ہی اس میں پاکستانی دہشت گردآقاؤں کی معلومات ملتی ہے۔عبدالباسط سے کہا گیاکہ مقامی گاؤں کے رہائشیوں نے اڑی سیکٹر میں 21؍ستمبر کو پاک مقبوضہ کشمیر کے دو افراد کو پکڑ کر ہندوستانی سیکورٹی فورسز کو سونپا تھا جنہوں نے دہشت گردوں کے لیے گائیڈ کے طور پر کام کیا اور انہیں کنٹرول لائن سے دراندازی کرنے میں مدد کی تھی۔عبدالباسط سے کہا گیاکہ ان کے بارے میں معلومات اس طرح سے فیصل حسین اعوان(20) ولد گل اکبر رہائشی پوتھا جہانگیر، مظفر آباد اور یاسین خورشید(19)ولد محمد خورشید رہائشی کھلیا ں کلاں، مظفر آباد۔خارجہ سکریٹری نے عبدالباسط سے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران اعوان نے این آئی اے کو بتایا ہے کہ انہوں نے اس گروپ کو سرحد پار کرنے کا راستہ بتایا اور مدد کی، جس نے 18؍ستمبر کو اڑی حملے کو انجام دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...