اردو زبان کے نوجوان نقاد اور صحافی غلام نبی کمار’’تعمیل ارشاد ادبی ایوارڈ‘‘سے سرفراز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th September 2018, 2:41 PM | ملکی خبریں |

سری نگر 25/ستمبر (پریس ریلز) اردو زبان و ادب کے نوجوان ادیب ،نقاد اور صحافی غلام نبی کمارکو ریاست جموں و کشمیر کے مشہور و معروف اخبار روزنامہ تعمیل ارشاد کی جانب سے’’تعمیل ارشاد ادبی ایوارڈ2018‘‘سے نوازا گیا۔

غلام نبی کمار کا تعلق کشمیر کے قصبہ چرارشریف سے ہے۔جو ان دنوں شعبۂ اردو،دہلی یونیورسٹی میں ’’زبیر رضوی کی ادبی خدمات کا تنقیدی مطالعہ‘‘کے موضوع پر ڈاکٹر مشتاق عالم قادری کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔یہ ایوارڈ انہیں سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں ’’نگینہ انٹرنیشنل گولڈن جوبلی تقریب‘‘ کے دوران پیش کیا گیا۔جس میں ریاست و بیرون ریاست کے کئی معزز اور نامورشخصیات وحشی سعید،نور شاہ،محمد یوسف ٹینگ،عزیز حاجنی،حمیداللہ بٹ،راجہ محی الدین،بشیر چراغ،اشرف آثاری،ڈاکٹرمشتاق حیدر،ڈاکٹر الطاف انجم،ڈاکٹر ریاض توحیدی،ڈاکٹر شاہ فیصل،ناظم نذیر،ڈائریکٹر قومی کونسل پروفیسر ارتضیٰ کریم،مجیب شہزر،ظہیر انصاری وغیرہ شریک تھے۔ غلام نبی کمارکی غیر موجودگی میں یہ ایوارڈ ان کے بھائی منظور احمد کمار کو وحشی سعید،ریٹائرڈجسٹس بشیراحمد کرمانی،حمید اللہ بٹ اور راجہ محی الدین کے ہاتھوں دیا گیا۔

غلام نبی کمار کو یہ ایوارڈ ان کی ادبی و صحافتی خدمات کے لیے دیا گیا۔گذشتہ چند برسوں میں جو نوجوان قلم کار ادب کے میدان میں فعال اور سرگرم نظر آئے ان میں غلام نبی کمار کا بھی  نام ابھر کر سامنے آیا، جنھوں نے تنقیدی ،تحقیقی اور صحافتی میدان میں اپنے مثبت نقوش چھوڑے ہیں۔ان کی کتاب’’اردو کی عصری صدائیں‘‘اس وقت پریس میں ہے جو بہت جلد منظر عام پر آجائے گی۔اس کے علاوہ ’’قدیم و جدید ادبیات‘‘کے نام سے بھی کتاب زیر ترتیب ہے۔غلام نبی کمار کئی رسائل کی ادارت میں بھی ہیں جس میں سہ ماہی’’دربھنگہ ٹائمز‘‘سہ ماہی‘’’تحقیق‘‘سہ ماہی کتابی سلسلہ’’پنج آب‘‘وغیرہ شامل ہے۔ موصوف شیخ العالم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ،جموں وکشمیرکے صدر ہونے کے علاوہ مرکز عالمی اردو مجلس کے جنرل سکریٹری بھی ہیں جس کے صدر ڈاکٹر حنیف ترین ہیں۔غلام نبی کمار نے یہ ایوارڈ اپنے والدین،اساتذہ خصوصاًڈاکٹر مشتاق قادری اور پروفیسرارتضیٰ کریم اوردیگر احباب کے نام کیا ہے جن کی دعاؤں کے طفیل آج وہ اس مقام پر پہنچے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔