کورگ ضلع کے بلدی انتخابات ملتوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 10:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍اگست(ایس او نیوز) سیلاب سے بری طرح متاثر کورگ ضلع کے بلدی انتخابات کو بے مدت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسلسل بارش اور سیلاب کی تباہی سے بدحال ضلع کے کشال نگر ، سوموار پیٹ اور ویراج پیٹ ٹاؤن پنچایتوں کے انتخابات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہاں پر حالات سدھرنے کے بعد انتخابات کی تازہ تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے الیکشن کمیشن سے گزارش کی گئی تھی کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع میں انتخابات ملتوی کردئے جائیں۔ اس گزارش کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ضلع میں حالات معمول پر آنے تک بلدی انتخابات کو موخر کرنے کاا علان کیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی مہلت ابھی باقی ہے

چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل افراد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروانے کے لئے ابھی مہلت باقی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 

جے ڈی ایس - بی جے پی 'ہنی مون' کے رنگ میں پڑ گیا بھنگ - دیوے گوڈا ، کمارا سوامی کو بی جے پی نے کیا نظرانداز  

ایسا لگتا ہے کہ اس پارلیمانی الیکشن کےد وران جنتا دل ایس نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر جو 'ہنی مون' منانے کا منصوبہ بنایا تھا اس کے رنگ میں بھنگ پڑنا شروع ہوگیا ہے کیونکہ بی جے پی نے ایک طرف ریاست میں انتخابی سرگرمیوں کے کسی بھی مرحلے میں دیوے گوڈا اور کمارا سوامی کو ساتھ میں ...

مینگلورو: پرکاش راج کا مودی حکومت پرسخت حملہ؛ کہا: چارسوبیسی کرنے والے لوگ اب کی بار400 پارکا نعرہ لگارہے ہیں

جنوبی ہند کے مشہوراداکارپرکاش راج نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا جن لوگوں نے 420 (فراڈ) کا کام کیا ہے، وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنے کی بات کررہے ہیں۔ اوراب کی بار400 پار کا نعرہ لگارہے ہیں۔

  لوک سبھا انتخابات : کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ؛ پلیکس اور بینرز ہٹانے کا عمل شروع

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلیکس اور بینروں کو صاف کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر الیکشن اور میونسپل عملہ نے شہر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہر قسم کے پلیکس اور بینرز کو ہٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر آفس، ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...