بلدی اداروں کے لئے ایک ساتھ 31 اگست کو انتخابات 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2018, 8:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍اگست(ایس او نیوز) ریاست کے 108بلدی اداروں کے لئے انتخابات کی تاریخ جو 29 اگست اور 3؍ ستمبر کو طے کی گئی تھی اس میں معمولی ترمیم لاتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

تین سٹی کارپوریشنوں کے لئے انتخابات 3؍ ستمبر کو ہونے جارہے ہیں جبکہ باقی 105 بلدی اداروں کے لئے جن میں سٹی میونسپل کونسل، ٹاؤن میونسپل کونسل اور ٹاؤن پنچایت شامل ہیں۔ ان کے لئے انتخابات 29 اگست کو طے تھے، تاہم اس تاریخ میں ترمیم کرتے ہوئے اب تین سٹی کارپوریشنوں کے ساتھ باقی 105 اداروں کے لئے بھی پولنگ 31اگست کو ہی کرائی جائے گی۔ ان انتخابات کے لئے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 18اگست ہوگی۔ 20اگست کو نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی اور 23اگست کو نامزدگیاں واپس لی جاسکتی ہیں۔

ان بلدی اداروں میں اگر کہیں دوبارہ پولنگ کی ضرورت پڑے تو یہ 2؍ ستمبر کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 3؍ ستمبر کو ایک ساتھ کرائی جائے گی۔ ریاست کے سبھی بلدی اداروں کے لئے انتخابی عمل 3؍ ستمبر کی شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...