یوپی: میرٹھ میں 11ویں کی طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ؛ اغواشدہ لڑکی کو پولس نے کیا برآمد

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2017, 12:07 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

میرٹھ، 14/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے تھانہ کنکرکھیڑا علاقے میں واقع ایک فارم ہاؤس میں 11ویں جماعت کی طالبہ کی تین نوجوانوں نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔متاثرہ لڑکی پڑوس کے غازی آباد ضلع کے تھانہ مودی نگر علاقے کی رہنے والی ہے۔متاثرہ طالبہ 28/اپریل کو مارک شیٹ لینے کالج گئی تھی، جس کے بعد وہ گھر نہیں لوٹی۔ اہل خانہ نے یکم مئی کو میرٹھ کے کنکرکھیڑا رہائشی آشو کے خلاف مقدمہ درج کرایاہے۔تھانہ مودی نگر کے انچارج دھرو بھوشن دوبے نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں اغواطالبہ کو سنیچر کی رات میرٹھ کے کنکرکھیڑامیں واقع شاکیہ فارم ہاؤس سے برآمد کئے جانے کی تصدیق کی، لیکن اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی تصدیق کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ طالبہ بار بار اپنا  بیان بدل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 164کے تحت بیان درج ہونے کے بعد ہی وہ آگے کچھ معلومات دے پائیں گے۔مودی نگر پولیس کے مطابق طالبہ کا میڈیکل کرانے کے بعد 164کے تحت بیان درج کرائے جائیں گے۔ادھر میرٹھ کے تھانہ کنکر کھیڑا علاقے کے انچارج آئی پی ایس سکیرتی مادھو نے بتایا کہ لڑکی کے اہل خانہ نے کنکر کھیڑاکے رہائشی آشو سمیت تین نوجوانوں کے خلاف طالبہ کو بہلا پھسلا کر اغواکئے جانے کا معاملہ درج کرایا تھا، ملزمان نے طالبہ کو شاکیہ فارم ہاؤس میں یرغمال بنا کر رکھا ہوا تھا۔سنیچر کی رات کسی طرح طالبہ فارم ہاؤس کی 20فٹ اونچی چھت سے برابر کے مکان میں کود گئی، اس مکان کے مالک نے لڑکی کی آپ بیتی سننے کے بعد پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے طالبہ کو برآمد کیا۔طالبہ نے پولیس کے سامنے ملزمان پر یرغمال بنا کر گینگ ریپ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...