یو پی ایس سی کے امتحان میں ناکام ہونے والا شوہر لاپتہ، بیوی کی شکایت
ہوناور 22؍اپریل (ایس او نیوز) ایک خاتون نے ہوناور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ یو پی ایس سی کے امتحان میں ناکام ہونے کی وجہ سے غمز دہ ہوکر اس کا شوہر گھر سے لاپتہ ہوگیا ہے۔
اس طرح گھر سے لاپتہ ہوجانے والے شخص کا نام منجو ناتھ سبرامنیا ہیگڈے(۳۳سال) بتایا جاتاہے۔ہیگڈے کی بیوی سندھیا کی شکایت کے مطابق اس کا شوہر بنگلورو میں انجینئر تھا۔ اس نے یو پی ایس سی کا امتحان دیا تھا، مگر وہ فیل ہوگیا۔ اس سے منجوناتھ کو صدمہ پہنچا تھا۔ پھر وہ اپنی والدہ سے مل کر آنے کی بات کہہ کر جو چلا گیا ، واپس پلٹ کر نہیں آیا ۔ وہ اپنی ماں کے پاس بھی نہیں گیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک اس کی کوئی خبر نہیں مل رہی ہے۔
پولیس نے کیس درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہے۔