یو پی ایس سی امتحان میں کرناٹک کے 55امیدواروں کو اعلیٰ رینک کولار کی نندنی کو ملک بھر میں پہلا مقام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd June 2017, 3:09 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،یکم جون(ایس او نیوز)یونین پبلک سرویس کمیشن ( یو پی ایس سی ) کی جانب سے منعقدہ سیول سرویس امتحان2016کے نتائج ظاہر ہوچکے ہیں ۔ کرناٹک کولار کی 26سالہ نندنی نے سر فہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ جبکہ کلبرگی کے شیخ تنویر آصف(25) ، شیموگہ کے رضوان باشاہ (48) اور جبین فاطمہ جے (525واں)رینک پانے میں کامیاب رہے ۔ 2016کے دوران آخری راؤنڈ میں جملہ1,099امیدواروں میں سے اس مرتبہ کرناٹک کے 55امیدوار رینک حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ 16سال بعد ریاست کو پہلا رینک حاصل ہوا ہے ۔2001ء کے دوران وظیفہ یاب آئی اے ایس آفسر شنکر بیدری کی دختر وجئے لکشمی بیدری نے پہلا رینک حاصل کیا تھا۔ اس مرتبہ پہلا رینک سمیت 55امیدواروں نے کامیابی حاصل کرکے ریاست کا نام روشن کیا ہے ۔ کولار کے کمبوڈی دیہات کے رہنے والے کے رمیش اور وملا جو پیشہ سے استاد ہیں کی دختر نندنی چوتھی مرتبہ امتحان لکھتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔کلبرگی کے شیخ تنویر آصف نے 25واں رینک ، رضوان باشاہ 48واں رینک ،بنٹوال کے وائی نوین بھٹ نے 37واں رینک حاصل کیا ہے ۔2016ء کے دوران آئی اے ایس ، آئی ایف ایس ، آئی پی ایس سمیت مرکزی سرویس کے اے اور بی درجے کے جملہ 1099عہدوں کے لئے جن میں (846مرد اور253خواتین) کے لئے یو پی ایس سی نے سفارش کی تھی ۔ ان میں 500جنرل ، 347او بی سی ، 163درج فہرست ذات ،89قبائل طبقات کے امیدواروں کے علاوہ 44معذور امیدوار بھی شامل ہیں ۔دیگر کامیاب امیدواروں میں دھین چندرا ، ایچ ایم ، (47) پرینکا جی (84) نکھل بی (107) ، انجن آر شنائے (112) کے جے پراوین کمار (137) ، رتن بی (178)، وجئے نرنجن مورتی(244) ، وینکٹیش دھترے (246) ، پاکیریش کے بادامی 269) ، میگھا شری (289) ، سنتوش بی ایم (307)، کرن ایس (310)، کیمپا ہتیا(340)،پاون کمار ریڈی (353)، امر پاٹیل (376) ، نما شمبا(386)،ونود پاٹل ایچ (402) ، ونئے وی نائک(421)، کیرتی شری (442)، جگدیش پی(443)، آکاش ۔ایس(453)، بیرپا (475)،نتھن راج (476)، پنیت کٹیا (501) ، ونیت کمار(508)، ترینتیرا (515) ، راجن اپا دھیا(537)، سری وینالا(560)،ہرشا وردھن(598)، دیواکر(600)، شبریش (617)، سکا پترا(657)، یتیش این (665)،جگدیش بی سندر(680)، لکپا (688) ، ونیت جی (693) ، اشون گوٹیال(698) ، سری ندھی ،بی ٹی (703) ، کیرتی نائک(720) ، آنند (722) ، ہنو منت راجو (748) ، منیش (779) دھیامپا (780) ، گوپال کرشنا (787)، سنتوش بھیمیا(840)، ڈی نوین کمار (889) ، پرامود نا ئک (923) ، کیرتی کرن (110.14)نینا این (1036) ، آویناش این (1039) ، مہیش وی (1059) ، ہیمنت ۔ این (1063) ششی کرن (1090)اور کرندے ورشا شیواجی (1098) ہیں۔پہلا رینک حاصل کردہ کے ۔ آ رنندنی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر دن 8سے 9گھنٹے پڑھائی کی جائے تو یوپی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسکول کے دنوں سے ہی وہ حساب میں کافی کمزور رہیں ۔ اسکے علاوہ دیگر تمام سبجکٹو ں میں صد فی صد نمبرات حاصل کرتی رہیں ۔ میتھس کس لئے مشکل رہا ابھی تک یہ سوال ان کے دل میں بر قرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عزائم کے ساتھ کچھ حاصل کرنے کاشوق دلوں میں ہو تو کامیابی آسان دکھائی دے گی ۔ اپنی جدوجہد اور کوششوں کے باوجود کامیابی حاصل نہ ہونے پر مایوسی کے بجائے صبر و تحمل کے ساتھ مزید کوشش کی جائے تو اس کے بہتر نتائج خود بخود دکھائی دیں گے ۔ بشرطیکہ صبرکا جذبہ دلوں میں بر قرار رہے ۔ نندنی نے کہا کہ آئی اے ایس افسر کے طور پر انسانیت کی خدمت کاجو خواب انہوں نے دیکھا تھا وہ ان کے والدین کی دعاؤں سے شرمندۂ تعبیر ہوا ہے ۔ انہوں کہا کہ وہ آئی ایف ایس کی نہیں بلکہ آئی اے ایس افسر کے طور پر اپنی خدمت کرنا چاہتی ہیں ۔ جو موقع انہیں حاصل ہوا ہے اس کاصحیح طریقے سے استعمال کرکے انسانیت کی صحیح خدمت انجام دینے کی ہرممکنہ کوشش کریں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ایک ٹیچر ہیں۔ شاکشرتا ابھیان کے کو آر ڈینیٹر کے طور پر انہیں دیگر دیہاتوں کوجانے کاموقع پڑا اسی وقت انہیں بھی اپنے ساتھ لے جاتے۔ ڈپٹی کمشنر کی ڈیوٹی کس طرح انجام دی جاتی ہے ،اس کے متعلق انہیں آگاہ کیا کرتے ۔ جس کے بعد ان کے دل میں آئی اے ایس افسر بننے کی تڑپ شروع ہوئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ انجینئرنگ تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے یو پی ایس سی امتحان کی تیاری شروع کی تھی ۔ ان پر کسی بھی طرح کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔والدین ، دوست احباب اور رشتہ دار وں نے بھی ہر قدم پر ان کاتعاون کیا تھا ۔ 4سال دن رات جدوجہد کی تھی ۔ آلو اس موڈا بدرے پی یو کا لج میں پی یو سی تعلیم کے دوران وہاں کے تعلیمی نظام نے انہیں کافی متاثر کیاتھا ۔ پرائمری ہائی اسکول، پی یو سی اور انجینئرنگ تعلیم حاصل کرنے میں کافی مدد کی ،جس کے لئے وہ ان تعلیمی اداروں اور اساتذہ کی مشکور ہیں۔نندنی نے بتایا کہ 2013میں پہلی مرتبہ انہوں نے یو پی ایس سی امتحان میں حصہ لیا تھا ۔ اسی میں فائنل راؤنڈ میں نہیں پہنچ پائی تھی ۔ دوبارہ انہوں نے 2014میں جو امتحان لکھا تھااس میں 849واں رینک حاصل ہواتھا ۔ 2015ء میں جب تیسری بارہ امتحان لکھا تو اس میں مزید کم رینک حاصل ہوا، جس کے بعد انہوں نے انڈین ریوینیو سرویس آفیسر کے طور پر اپنی خدمت شروع کی تھی ۔2016میں پھرامتحان لکھنے کا نتیجہ کہ پورے ملک میں پہلا رینک حاصل ہوا ہے ۔نندنی نے کہا کہ کنڑا ان کا آپشنل سبجکٹ ہونے کے باوجوددل سے بہت قریب رہا۔ وہ فرصتی لمحات میں کنڑا ادب کامطالعہ کرتی رہیں ۔ ان کی زندگی میں کنڑا ادب نے کافی کچھ سیکھنے کاموقع دیا۔نندنی کولار کی چنیا ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد شمالی کنڑا ضلع موڈا بدرے میں پی یو سی ،بنگلور کے ایم ایس رامیاانجینئرنگ کالج میں سیول انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک سال محکمہ تعمیرات عامہ میں انجینئر کے طو رپر خدمت انجام دے رہی تھی۔ نئی دہلی کے کرناٹک بھون میں انجینئر کے طور پر بھی اپنی ڈیوٹی انجام دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔