مرکزی اسکول کے قیام کولے کر مرکزی وزیر کشواہا بھوک ہڑتال پربیٹھے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2018, 7:09 AM | ملکی خبریں |

نوادہ،09؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے اورنگ آباد میں کندریہ ودیالیہ کے قیام کے لئے زمین مہیا کرا پانے میں بہار کی نتیش کمار حکومت کی ناکامی کے خلاف یہاں ہفتہ کو بھوک ہڑتال کی۔فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت کشواہا نے الزام لگایا کہ ضلع کے دیوکنڈ میں کندریہ ودیالیہ کے قیام کے لئے زمین دینے کی درخواست چار ماہ پہلے بہار حکومت سے کی گئی تھی، لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اپنی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے حامیوں کے ساتھ موجود کشواہا نے کہا کہ ریاستی حکومت کے غیرمعاون رویہ کی وجہ سے یہاں کندریہ ودیالیہ پروجیکٹ پھنسا ہوا ہے،نوادہ ضلع میں بھی یہی صورت حال ہے، اس لئے آج یہاں بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہار کی حکومت نے زمین کی منظوری کے لئے انتہائی غیر معمولی مطالبہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فراہمی ہونی چاہئے کہ اس طرح کے اسکولوں میں، 75فیصد طلبہ اور طالبات ریاست کے اندرکے ہی ہوں۔کشواہا نے کہا کہ اگر ہم یہاں اس طرح کے ایک اختیار پر اتفاق کرتے ہیں، تو ہمیں دوسری ریاستوں کو بھی اسی طرح کی رضامندی دینی پڑتی۔بہار حکومت کو سمجھ نہیں ہے کہ پٹنہ کے علاوہ کہیں اور کے کندریہ ودیالیہ میں دوسری ریاستوں کے طالب علم بمشکل ہی ہوں گے۔وزیر نے کہا کہ دوسری طرف بہار کے طالب علم بڑی تعداد میں دوسری ریاستوں کے کندریہ ودیالیہ میں پڑھتے ہیں،لہذا ان کی شرط ماننے پر ہمارے ہی بچوں کو نقصان ہوتا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...