یوگی نے مودی کو بتایا ،آئندہ سال اکتوبر تک اترپردیش کے ہر گھر میں ہوگا بیت الخلا
فتح پور ،15؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کوویڈیو کانفرنگ کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بتایا کہ آئندہ سال اکتوبر ماہ تک اتر پردیش کے ہر گھر میں بیت الخلا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 25لاکھ بیت الخلاصوبہ کے گاؤں میں بنے ہیں ۔ وزیر اعلی نے آج فتحپورمیں صفائی ہی خدمت مہم کا افتتاح کیا۔ اسکے بعد وہ وزیر اعظم مودی سے ویڈیو کانفرنگ سے منسلک ہو گئے۔ اس دوران انہوں نے مودی کو بتایا کہ آندہ سال 2اکتوبر تک اتر پردیش میں کوئی ایسا گھر نہیں بچیگا ،جس میں بیت الخلا نہ ہو۔ یوگی نے بتا یا کہ چار سال قبل اتر پردیش کے گاؤوں میں بیت الخلا ایک خواب تھا۔زیا دہ تر گاؤوں گندے تھے ۔لیکن جب سے یہ مہم شروع ہوئی ہے تب سے گاؤوں میں 25 لاکھ بیت الخلا بنے ہیں ۔ وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو بتا یا کہ صوبہ میں 56صفائی ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے ۔