یوپی:باندہ میں آبروریزی کے جرم میں سات سال کی قید
باندہ ،20؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )یوپی میں باندہ کی ایک عدالت نے آبروریزی کے جرم میں ایک شخص کو سات برس کی قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق بدوسہ علاقہ کے ایک گاؤں کی رہنے والی خاتون 24نومبر 2015کو اپنے گھر میں سو رہی تھی۔شوہر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاکر کرن سنگھ چھت سے گھر کے اندر گھسا اور خاتون کی عصمت دری کی۔خاتون کی چیخ و پکارسن کر بچوں نے بھی شور مچایا۔ جس پر ملزم نے انہیں جان سے مار نے کی دھمکی دی او ر وہاں سے فرار ہوگیا۔سیشن جج انل کمار نے جرم ثابت ہونے پر کرن سنگھ کو آبروریزی کے معاملے میں سات برس کی قید، پانچ ہزار روپیہ جرمانہ اور دفعہ 452کے تحت تین سالوں کی قید اور دو ہزا ر روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں دو مہینے مزید قید میں رہنا ہوگا۔ جج نے بتایا کہ تمام سزائیں ایک ساتھ چلیں گی ۔