وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ کی سیٹوں کو اپنی جھولی میں کرنے میں بی جے پی کے چھوٹ رہے ہیں پسینے

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2017, 11:03 PM | ملکی خبریں |

وارانسی، 25/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے چار مرحلے کے انتخابات کے بعد اب سبھی پارٹیوں کی نگاہیں پوروانچل کے باقی بچے انتخابات پر مرکوز ہیں۔بی جے پی کا سارا زور وارانسی پر ہے کیونکہ بی جے پی ٹکٹ کی تقسیم کے بعد اندرونی اختلاف سے دوجار ہے، یہی وجہ ہے کہ بنارس میں طوفانی اجلاس کر رہیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ہر جلسہ میں بنارس کے لوگوں کو گھاٹ اور بنارس کو نظر اندازکرنے کا مسئلہ اٹھا رہی ہیں اور صرف اسمرتی ایرانی ہی نہیں،بلکہ بی جے پی کا ہر بڑا لیڈر ان دنوں بنارس میں کچھ اسی طرح کے اجلاس کر رہا ہے کیونکہ بی جے پی کویہ اندیشہ ستارہا ہے کہ ٹکٹ کی تقسیم کے بعد پیداہوئے عدم اطمینان میں کہیں سیٹ ہاتھ سے نہ نکل جائے۔اس کی آہٹ بھی سات بار کے رکن اسمبلی رہے شیام دیو رائے چودھری کو ٹکٹ نہ ملنے پر سنائی دینے لگی تھی۔ ’دادا‘ ناراض تھے، انہیں کئی طرح کی یقین دہانی کرائی گئی، تب جاکر وہ تشہیر کے لیے تیار تو ہو گئے ہیں لیکن ان کے سر میں اب بھی ہلکی ناراضگی صاف نظرآرہی ہے۔غور طلب ہے کہ بنارس بی جے پی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن جس طرح ٹکٹ کی تقسیم ہوئی،  اس سے بہت زیادہ عدم اطمینان پیدا ہوگیاتھا۔شہر کے جنوبی علاقے سے سات بار کے رکن اسمبلی رہے شیام دیو رائے چودھری کا ٹکٹ کٹ گیاتھا، اس کے ساتھ ہی دوسرے دعویدار شہر کے جنوبی حلقے سے ہی2012کے الیکشن میں کانگریس سے تقریباََ 45000ووٹ پاکر دوسرے نمبر پر رہے دیاشکر مشرا دیالو بھی کانگریس سے بی جے پی میں آئے،تو ان کو بھی ٹکٹ نہیں ملا، یہی حال کینٹ اسمبلی حلقہ کا بھی رہا، جہاں 5بار سے ایک ہی خاندان کے لوگوں کو ٹکٹ ملا جس سے کارکنان ناراض ہو گئے۔ماہرین کہتے ہیں کہ ٹکٹ کی تقسیم میں آرایس ایس کی چلی ہے، اس بات کو صحافی ہمانشو شرما اور آگے بڑھاتے ہوئے بتاتے ہیں کہ جب ٹکٹ عوامی مقبولیت والے بی جے پی کے لیڈروں کو نہیں ملا اور سنگھ سے قریبی تعلقات والوں کو ٹکٹ مل گیا، تو صاف ہے کہ سنگھ بھلے ہی اپنے کو بی جے پی کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہ ہونے کی بات کہتی ہو،لیکن اس کا پورا دخل صاف دکھائی دیتی ہے۔ٹکٹ کی تقسیم پر پیداہوا یہ عدم اطمینابی جے پی کو اس لیے بھی ستا رہا ہے،کیونکہ 2014کے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کو جتانے کے لیے بی جے پی نے تنکا تنکا جوڑ کر جیت کا کارواں آگے بڑھایا تھا،ان تنکوں میں دوسری پارٹیوں کے بڑے لیڈروں کو بھی بڑی بڑی یقین دہانی کر اکر پارٹی میں شامل کرایاگیا تھا، لہذا ان پارٹیوں سے آئے لوگوں کو ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی ان کی بھی مخالفت جھیلنی پڑ رہی ہے، عدم اطمینان کی خلیج کو کم کرنے کے لیے بی جے پی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے، امت شاہ یہاں کیمپ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم بھی یہاں زیادہ وقت دے سکتے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...