وہاٹس ایپ پر میسج ڈال کر پھیلائی چوٹی کاٹنے کی افواہ، پولیس نے کیاگرفتار
لکھیم پور کھیری،7اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لکھیم پور ضلع کی گولہ کوتوالی پولیس نے سوشل میڈیا پر چوٹی کاٹے جانے کا فرضی میسج ڈال کر افواہ پھیلانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔گولہ کوتوالی کے انسپکٹر دیپک شکلا نے بتایا کہ انہیں کل وہاٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا کہ چوٹی کاٹنے والا ایک گروہ ارد گرد کے دیہات میں سرگرم ہے۔یہ ایک افواہ تھی جو وہاٹس ایپ کے ذریعے پھیلائی جا رہی تھی۔شکلا نے بتایا کہ موبائل نمبر کی بنیاد پر افواہ پھیلانے والے شخص کی لوکیشن تلاش کی گئی۔اس کی بنیاد پر گردہا گاؤں کے ظاہر خان نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے اس وہاٹس ایپ پیغام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔