اترپردیش رام کرشن-شنکر کی زمین، اس کی ثقافتی ترقی ہونی چاہئے:یوگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2018, 12:27 PM | ملکی خبریں |

متھر ،24؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے پچھلی حکومتوں پر متھرا اور اجودھیا کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دونوں شہروں میں ان کے جانے پر انہیں کوئی بھی فرقہ وارانہ نہیں کہتا ہے۔وزیر اعلی نے کہاکہ ایک وقت تھا جب لوگ (پچھلی ریاستی حکومتیں)اجودھیا اور متھرا کی ترقی کے لئے پیسہ دینے میں یہ سوچ کر پیچھے ہٹ جاتے تھے کہ کہیں فرقہ وارانہ ہونے کی مہر نہ لگ جائے۔لیکن ہم نے اس سوچ کو تبدیل کرنے کے لئے اجودھیا میں دیوالی منائی تو ہولی برج میں منانے کا فیصلہ لیا۔اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ متھرا آنے پر میں نے فرقہ وارانہ ہو گیا۔وزیر اعلی نے کہاکہ یہ صوبہ رام، کرشن اور شنکر کی زمین ہے۔رشیو، منیو، سادھو سنتوں، یوگیوں کی زمین ہے۔ہمارا ثقافتی ورثہ ہے۔ہمیں ان کو لے کر فخر محسوس کرنا چاہئے۔ان مقامات کی ترقی بھی ہونی چاہئے۔ہم نے ترقیاتی کونسل قائم کرکے بجٹ میں 100کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے اور اتنی ہی رقم ہم سی ایس آر سے بھی اکٹھاکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرشن یہاں گرچہ پیدائش ہوئے ہوں مگر وہ پورے ہندوستان کے پیارے ہیں۔انہوں نے مشرق کو مغرب سے، اور شمال کوجنوب سے جوڑنے کا کام کیا۔وہ ملک کے ہر مقام کی ثقافت میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔برج میں تو جیسے ہر گاؤں سے ان کا کوئی نہ کوئی قریبی تعلق ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...