یوپی: پہلی ریلی میں شیو پال یادو نے دکھائی طاقت، ارپنا کے ساتھ ملائم سنگھ بھی پہنچے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th December 2018, 2:42 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ:9/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی سے الگ ہو کر ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی (لوہیا) بنانے والے سینئر لیڈر شیو پال یادو نے اتوار کو یوپی کی راجدھانی لکھنؤ کے رمابائی امبیڈکر میدان میں عوامی اشتعال ریلی منعقد کر اپنی طاقت کا احساس کرایا۔ یہ شیو پال کی پارٹی کی جانب سے منعقدہ پہلی ریلی تھی۔ ایس پی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو بھی اس ریلی میں حصہ لینے پہنچے۔ یہی نہیں، ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو ارپنا بھی اسٹیج پر نظر آئیں اور انہوں نے اعلان کیا کہ وہ چچا جی (شیو پال یادو) کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی ہیں۔شیو پال یادو نے اشاروں ہی اشاروں میں ایس پی سپریمو اکھلیش یادو پر بھی جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نیتا جی بیٹھے ہیں۔ آپ کے ساتھ میں نے 40 سال کام کیا ہے۔ ہم تو نیتا جی سے ساتھ سماجوادی پارٹی میں ہی رہنا چاہتے تھے۔ وزیر اعلی کا وزیر کا بھی عہدہ نہیں مانگا۔نیتا جی نے جو حکم دیا اس پر عمل کیا، خاندان میں چاہے چھوٹا ہو یا بڑا ہے، سب کی بات سنی۔ آپ سب لوگ موجود تھے۔ سلور جوبلی پر میں نے کہا تھا کہ مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو صرف احترام چاہیے تھا۔ نیتا جی کا احترام چاہیے تھا۔نیتا جی اورمیں نے بہت انتظار کیا، آپ نے بھی بہت کوشش کی لیکن یہ سب چغل خور، چاپلوسوں لوگوں کی وجہ سے ہوا۔ میں نے ان کا بھی احترام کیا لیکن نیتا جی کی سنی گئی اور نہ میری سنی گئی۔ تب میں نے آپ سے پوچھ کر پارٹی بنائی۔ بھگوتی سنگھ اور رام نریش یادو گواہ ہیں کہ میں نے آپ سے پوچھا تھا۔ دوبارہ بھی آپ سے پوچھا تب جاکر پارٹی بنائی۔ریلی کے دوران شیو پال یادو کے نشانے پر بی جے پی بھی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بی جے پی کو ہٹانے کے لیے ان کی پارٹی تیار ہے۔ اس وقت ملک پر اربوں روپے کا قرض ہے۔ ہزاروں مربع میل زمین پر پاکستان اور چین کا قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ان کا 56 انچ کا سینہ ہے جو اب ایک آدھ انچ بڑھ کر 57 انچ ہو گیا ہوگا لیکن آپ کے سینے میں دم نہیں ہے۔ پاکستان تک قبضہ بڑھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دوبارہ فساد میں جھونکنے کی سازش رچی جارہی ہے ۔ نیتا جی ( ملائم) وزیر اعلی تھے اس وقت اکتوبر 1989 میں آپ نے بابری مسجد کو بچایا تھا لیکن 1992 میں کیا ہوا؟ ہم ملک کو پھر فسادات میں نہیں جھونکنے دیں گے۔ریلی کے دوران ملائم کی چھوٹی بہو ارپنا یادو نے کہا کہ یہ تبدیلی کی جنگ ہے۔ میں شکر گزار ہوں چچا جی (شیو پال) کا جنہوں نے مجھے یہاں بلایا۔ میں قدم بہ قدم آپ کے ساتھ کھڑی ہوں ۔واضح ہو کہ یوں تو اس ریلی کو حکومت کی ناکامیوں کے خلاف اشتعال کا نام دیا گیا تھا ؛لیکن اس کے رنگ میں شیوپال کا وہ ’اقبال ‘ بیان کررہی تھی، جسے اب بھی بلند ہونے کا دعوی ان کے حامی ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ شیو پال نے ریلی کو تاریخی بنانے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی اور لاکھوں کے پہنچنے کا دعوی کیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...