فرقہ وارانہ فسادات سے پاک ریاست کے قیام کیلئے پابندعہد: یوگی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 12:09 AM | ملکی خبریں |

علی گڑھ/ یوپی ، 19؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش کے وزیراعلی5214 یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ ان کی حکومت قانون کا راج قائم کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات سے پاک ریاست بنانے کے لئے پابند عہد ہیں ۔ یوگی نے اکھلیش یادو پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں ہر ہفتے فسادات ہو تے تھے اور حکومت فسادیوں کو پکڑنے اور منظم جرائم روکنے میں ناکام رہی تھی۔انہوں نے یہاں ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ فسادیوں اور مجرموں کی جگہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔ بی جے پی حکومت کے آتے ہی مجرم سلاخوں کے پیچھے گئے اور جنہوں نے قانون سے ٹکرانے کی کوشش کی، وہ مڈبھیڑ میں مارے گئے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی حکومت نے یہاں کے روایتی تالا صنعت کو بھی فروغ دیا ہے۔ جب کہ حقیقت تو یہ ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کے برعکس ریاست کے تمام احوال ہیں ، عصمت دری ، قتل اور لوٹ مار کی واردات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور خواتین خود کو اب غیر محفوظ محسوس کرنے لگی ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...