آخر کیوں شیوپال پر مہربان ہے یوگی حکومت، سرکاری بنگلے کے بعد اب جلد مل سکتی ہے زیڈ سیکورٹی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 9:03 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ ،13؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جب سے اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی سے شیو پال الگ ہوئے ہیں اس وقت سے شیوپال یادو کو بی ایس پی سربراہ مایاوتی والا سرکاری بنگلہ ملا ہے، اس کے بعد سے اتر پردیش کی سیاست میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔اتر پردیش کے سابق وزیر اور سماج وادی سیکولر مورچہ کے بانی شیوپال یادو اور یوگی حکومت کے درمیان نزدیکیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ سیکولر مورچہ کے ذرائع کے مطابق، حکومت سے قریبی کی وجہ سے ہی انہیں مایاوتی کا بنگلہ الاٹ کر دیا گیا۔اس دوران حکومت کے ذرائع کی مانیں تو جلد ہی شیو پال کو بھی سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے برابر زیڈ سیکورٹی دی جا سکتی ہے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق حکومت شیو پال کو بھی اکھلیش کی طرح ’زیڈ پلس‘ کا تحفظ دینے جا رہی ہے۔حالانکہ اس کی سرکاری تصدیق کوئی نہیں کر رہا ہے، لیکن اقتدار کے گلیاروں میں یہ بحث زوروں پر ہے کہ بہت جلد شیوپال بھی زیڈ سیکورٹی زمرہ کے تحت کمانڈوسے گھرے نظر آئیں گے۔ذرائع کے مطابق شیوپال اور وزیر اعلی کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد حکومت نے شیو پال کے قریبی رشتہ دار آئی اے ایس افسر اجے یادو کی مقرہ مدت بڑھانے کی منظوری دے دی۔تبھی شیو پال اور حکومت کے درمیان قربت بڑھنے کی بات کہی جانے لگی تھی۔مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش سے ناراضگی کے بعد سی ایم یوگی نے شیو پال کو تحفے کے طور پر مایاوتی کا پرانا سرکاری بنگلہ دیا ہے۔حالانکہ شیوپال بھی بی جے پی سے قربتوں کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...