نوٹ بندی فیل ؟بی جے پی کی ریاست میں ہی جعلی نوٹوں کا گروہ گرفتار
مظفرنگر 24 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جعلی نوٹ،نکسل واد اوردہشت گردی کی کمرتوڑنے کادعویٰ کرکے نوٹ بندی کی گئی تھی لیکن سوا سال کے بعدسارے کے سارے مسائل جوں کے توں ہیں۔اب بی جے پی کی یوپی کے کیرانہ میں پولیس نے جعلی نوٹوں کا ریکیٹ چلانے والے ایک گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔واضح ہو کہ اس کی اطلاع پولیس نے دی ہے ۔ علاقائی حکام راجیش کمار تیواری کے مطابق شاملی ضلع کے کیرانہ میں پولیس کی ایک ٹیم نے ایک گاڑی کو روکا اور قریب چار لاکھ روپے کے جعلی نوٹوں پر قبضہ کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں دو لوگوں گورو سنگھ او ر ساگردھیمان کو گرفتار کیا گیاہے۔پولیس نے ان کے پاس سے سکینر اور پرنٹر کو بھی ضبط کیا ہے۔پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ جعلی نوٹوں سے ہریانہ، دہلی اور پنجاب میں ڈیلروں سے منشیات خریدتا تھا۔