طلاق ثلاثہ سے متعلق بل کے مسودے پر اتفاق کرنے و الی اُترپردیش بنی پہلی ریاست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th December 2017, 10:23 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 6 دسمبر ( ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے تین طلاق کو لے کر مرکز کے مجوزہ بل کے مسودے سے اتفاق کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ایسا کرنے والی وہ ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔وزیر اعلی کی صدارت میں کل شام ہوئی ریاستی کابینہ کے اجلاس میں تین طلاق پر مجوزہ بل کے مسودے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔

مسودے میں تین طلاق یا طلاق بدعت کو سنگین اور غیر ضمانتی جرم قرار دیتے ہوئے اس کے مجرم کو تین سال قید کی سزا کا قانون منظور کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی تین طلاق دینے پر بیوی اور بچوں کے پرورش کا خرچ بھی شوہر کو دینا ہوگا۔ریاستی حکومت کے ترجمان وزیر صحت سددھارتھ ناتھ سنگھ نے یہاں بتایا کہ مرکز نے ریاستی حکومت کو وہ مسودہ بھیجتے ہوئے 10 دسمبر تک اس پر رائے دینے کو کہا تھا۔ کابینہ کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد اسے واپس مرکز کے پاس بھیجا جائے گا۔۔ایک اعلی سطحی افسر نے بتایا کہ اتر پردیش تین طلاق سے متعلق بل کے مسودے پر اتفاق کرنے والی پہلی ریاست ہے۔ اس بل کو پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس کے دوران ایوان میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال گزشتہ 22 اگست کو سپریم کورٹ کی طرف سے تین طلاق کو غیر آئینی قرار دیئے جانے کے بعد ملک میں تین طلاق کے 68 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں اتر پردیش اول ہے۔سپریم کورٹ کی طرف سے پابندی لگائے جانے کے باوجود ملک میں تین طلاق کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے مسلم ویمن پروٹیکشن آف رائٹس آن میریج بل کا مسودہ تیار کیا ہے۔ اسے مختلف ریاستی حکومتوں کے پاس غور کے لئے بھیجا گیا ہے۔ اس مسودے کو مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی قیادت والے کابینہ گروپ نے تیار کیا ہے۔مجوزہ قانون صرف طلاق بدعت کی صورت میں ہی لاگو ہوگا اور اس سے متاثرہ خاتون اپنے اور اپنے بچوں کی گذر اوقات کے لیے نان و نفقہ حاصل کرنے کے لیے مجسٹریٹ کے دروازے کھٹکھٹا سکے گی۔مجوزہ بل کے تحت ای میل، ایس ایم ایس اورواٹس ایپ سمیت کسی بھی طریقے سے دیے گئے تین طلاق کو غیر قانونی تصور کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...