یوپی: اینٹی رومیوفیل ہونے کے بعداب پولیس کو ”حقیقی رومیو“پکڑنے کی نئی ٹریننگ;بھائی بہن کی گرفتاری اورپولیس کی بیجاگرفتاریوں پرسخت تنقیدکے بعدیوپی سرکارکاقدم

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2017, 11:57 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ23مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی میں اینٹی رومیو ڈرائیو فیل ہو جانے کے بعد اب پولیس کو رومیو پہچاننے کی تربیت دی جا رہی ہے۔اس ٹریننگ میں انہیں بتایا جا رہا ہے کہ وہ مورل پولیسنگ نہ کریں اور محبت کرنے والوں کو تنگ نہ کریں۔انہیں گزشتہ اینٹی رومیو ڈرائیو کے ویڈیودکھاکر ان کی غلطیاں بتائی جا رہی ہیں۔کچھ وقت پہلے پولیس بھائی بہن کو بھی رومیوبتاکرپکڑ لے گئی تھی، جس کی بہت تنقید ہوئی تھی۔گزشتہ دنوں جھانسی کی ایک خاتون پولیس افسر اینٹی رومیو ڈرائیو کے دوران ملکہ لکشمی کے قلعہ میں پہنچیں اوروہاں بیٹھی لڑکیوں کوبے عزت کرکے گھربھگا دیا۔انہوں نے اپنی دوست سے گفتگوکرتے ہوئے ایک لڑکے کو کان پکڑکراٹٹھک- بیٹھک کرائی۔چونکہ عورت افسر اپنے ساتھ نیوز چینلز کے مقامی صحافیوں کوساتھ لے کر چل رہی تھیں لہٰذا اس بے قصور لڑکے کی ملک بھر میں بے عزتی بھی ہوئی۔پولیس کی ٹریننگ میں اب اس طرح کی ویڈیو دکھا کر انہیں ان کی غلطی بتائی جا رہی ہے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...