شام میں انتقال اقتدار جنیوا مذاکرات کے ایجنڈے کا اہم موضوع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2017, 11:40 AM | عالمی خبریں |

آج ہونے والے اجلاس میں نئے دستور اور انتخابات پر بھی بات ہوگی:دی مستورا
جینوا،22؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسیٹفن دی میستورا نے کہا ہے کہ کل جمعرات کو جنیوا میں شام کے بحران کے حل کے حوالے سے ہونے والے چوتھے اجلاس میں شام میں پرامن انتقال اقتدار ایجنڈے کا مرکزی موضوع ہوگا۔ اس کے علاوہ انتخابات اور دستور کی تدوین پر بھی غور کیا جائے گا۔یو این مندوب کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چوتھے جنیوا اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مندوبین اور سفارت کار آج بدھ کو شامی حکومت اور اپوزیشن کے وفود سے بات چیت کریں گے، جس کے بعد کل جمعرات 23 فروری کو ہونے والے اجلاس میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کی روشنی میں شام میں انتقال اقتدار، دستور اور انتخابات کے انعقاد پر غور کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنیوا اجلاس کسی بھی فرقہ وارانہ اور فرقہ پرستی کے مفادات سے پاک ہوگا۔ اجلاس میں انتقال اقتدارکی پرامن منتقلی کے طریقہ کار، دستور کے لیے ٹائم فریم اور نئے دستور کے مطابق شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد اہم موضوعات ہوں گے۔ اجلاس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ انتخابات اقوام متحدہ کی نگرانی میں کرائے جائیں تاکہ وہ شفاف اور غیر جانب دار ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں تمام شامی گروپوں کو بھرپور نمائندگی کا حق دیا جائے۔

ادھر سوئٹرزلینڈ کے شہر جنیوا میں شام میں طویل قتل وغارت کے بعد امن مساعی کے لیے ہونے والے اجلاس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اگرچہ اقوام متحدہ کی سابقہ قراردادوں کے بارے میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے موقف میں تضاد موجود ہے۔جون 2012ء میں شام میں خانہ جنگی کو روکنے کے لیے جنیوا میں ہونے والے اجلاس کو جنیوا 1 کا نام دیا گیا۔ اس کے بعد اسی شہر میں شام میں جاری بغاوت کی تحریک کو پر امن طریقے سے روکنے اور مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے تین اجلاس ہوچکے ہیں۔جنیوا میں قائم اقوام متحدہ دفتر کے اندر ہونے والے اجلاس کے باہر کا ماحول کافی سرد ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بار جنیوا 4اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے حکومتی اور اپوزیشن کے وفود پہلے سے مختلف سوچ اور جذبے کے تحت بات چیت کے خواہاں ہیں۔ دونوں فریقین کا خیال ہے کہ چوتھا جنیوا اجلاس ماضی کے ناکام اجلاسوں کی طرح نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ اجلاس تنازع کے حل کے لیے ٹھوس قدم ثابت ہونا چاہیے۔

جنیوا اجلاس میں شامی اپوزیشن اور حکومتی نمائندوں کے براہ راست مذاکرات سے قبل انہیں الگ الگ دو جگہوں پر بٹھایا جائے گا۔ دونوں گروپوں کے لیے علاحدہ علاحدہ ہال مختص کیے گئے ہیں۔ اگرچہ مذاکراتی نمائندوں کے درمیان فاصلہ چند میٹر ہی کا ہوگا مگر دونوں کے نقطہ نظر میں چھ سال کی تباہ کاریوں، قتل اور بربادی پر پھیلا فاصلہ ہے۔ اس خلیج کو ختم کرنے کے لیے دونوں گروپوں کو اپنے اپنے موقف میں لچک دکھانا ہوگی۔شامی اپوزیشن کا اب تک موقف رہا ہے کہ صدر بشار الاسد اقتدار سے سبکدوش ہوجائیں اور اقتدار مکمل طور پر ایک با اختیار عبوری حکومت کے حوالے کیا جائے جس میں بشار الاسد کا کوئی کردار نہ ہو تاہم شامی رجیم اپوزیشن کے اس مطالبے کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...