کاشتکاروں کے مسائل پر مرکزی حکومت لاپروا: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2018, 12:20 PM | ریاستی خبریں |

ٹمکور،22؍نومبر(ایس او نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ ریاست میں کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے مناسب قدم اٹھائے جارہے ہیں اس سلسلے میں مرکزی حکومت کا مسلسل عدم تعاون مسائل کو سلجھانے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ٹمکور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ گنے کی قیمت کا تعین ریاستی حکومت نہیں بلکہ مرکزی حکومت کرتی ہے۔ اسی لئے مرکز کو چاہئے کہ کاشتکاروں کو درپیش مسائل کی طرف بھی توجہ دے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت جہاں گنے کے کاشتکاروں کے مسائل سلجھانے کی دیانتدارانہ کوشش کررہی ہے تو دوسری طرف مرکزی حکومت اس طرح خاموش ہے کہ گویا اس مسئلے سے اس کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ ایک طرف ریاست کے بی جے پی قائدین کسانوں سے ہمدردی کا دم بھر رہے ہیں تو دوسری طرف یہ لوگ مرکزی حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں کہ وہ کسانوں کے مسائل کو سلجھانے کے لئے خود بھی آگے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے گنے کی فصل کے لئے قیمت کا تعین کیا جاتاہے۔ بعض ریاستوں میں یہ کم ہوتی ہے اور بعض ریاستوں میں زیادہ لیکن ہر کارخانے کو اس طے شدہ قیمت کے مطابق رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں سابقہ سدرامیا حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کو 450کروڑ روپیوں کی تائیدی قیمت 2017-18 کے دوران ادا کی تھی، لیکن کارخانوں کی طرف سے واجب الادا رقم نہیں مل پائی تھی۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ بلگاوی لیجسلیچر اجلاس سے پہلے ہی کسانوں کے مسائل کو سلجھانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر رکن پارلیمان ایس پی مدو ہنومے گوڈا بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔