اناؤ میں ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ کے بھائی کی ریمانڈ ختم، بھیجا گیا جیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2018, 12:39 PM | ملکی خبریں |

اناؤ ،22؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )اجتماعی آبروریزی کے ساتھ ہی متاثرہ کے والد کا جیل میں قتل کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اور پانچ ساتھیوں کی آج سی بی آئی ریمانڈ ختم ہو گئی۔اس کے بعد پانچوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ سی بی آئی اب اس معاملے میں ایک بار پھر اناؤ کے بانگرمؤ سے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگراور خاتون ششی سنگھ پر اپنا شکنجہ کسنے کی تیاری میں ہے۔اجتماعی آبروریزی متاثرہ کے والد کے قتل کے ملزم اور رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگرکے بھائی اتل سینگر اور اس کے پانچ ساتھیوں کی ریمانڈ آج صبح دس بجے ختم ہو گئی تھی۔آج ان تمام کو عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں سی بی آئی کے دوبارہ ریمانڈ نہیں مانگنے پر عدالت نے سب کو اناؤ ضلع جیل بھیج دیا۔ اناؤ اجتماعی آبروریزی اور جیل میں متاثرہ کے والد کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے گزشتہ جمعرات کو متاثرہ، اس کی ماں اور چچا سے پوچھ گچھ کی تھی۔دہلی سے اناؤ آئی سی بی آئی کی اسپیشل ٹیم نے خاندان سے واقعہ کے بارے میں مکمل معلومات لی تھی۔سی بی آئی کو متاثرہ کے والد کے خلاف پولیس کی ایف آئی آر فرضی ہونے کے کئی ثبوت ملے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...