انکولہ سمندر سے ایک نامعلوم لاش برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th June 2018, 11:09 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل12/جون (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے انکولہ تعلقہ کے شیڈکولی سمندر سے آج منگل صبح ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے جس کے تعلق سے پولس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا پھر کسی نے اس کا قتل کرکے یہاں پھینکا ہے۔

سمندر میں  تیرتی ہوئی حالت میں لاش کے پائے جانے کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولس موقع واردات پر پہنچی اورجائزہ لینے کے بعد لاش کو انکولہ سرکاری اسپتال  پہنچادیا۔

انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد پولس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ساحلی علاقوں میں زبردست بارش جاری؛ یلاپور میں چٹان کھسک گئی؛ چار گھنٹوں تک نیشنل ہائی وے بند؛ بس پر گرتے گرتے بچی چٹان

ساحلی علاقوں میں بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے اور پوری رات ان علاقوں میں زبردست بارش ہوئی ہے۔ آج صبح ویسے کچھ دیر کے لئے بارش رُکتے رُکتے گررہی ہے، مگر اسمان مکمل طور پر ابرآلود ہے۔

پرتیبھا کارنجی میں بھٹکل انجمن گرلس انگلش میڈیم ہائی اسکول نوائط کالونی کی طالبات کا شاندار پرفارمینس

ہائی اسکول سطح کے کلسٹر لیول پرتیبھا کارنجی پروگرام میں انجمن گرلس ہائی اسکول نوائط کالونی کی طالبات نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ایک مقابلوں میں اول اور دوم نمبرات سے کامیاب ہوئی ہیں اور جملہ دس طالبات تعلقہ لیول کے لئے منتخب ہوگئ ہیں۔

بھٹکل میں انسداد بدعنوانی بیورو کے زیر اہتمام عوامی رابطہ میٹنگ : رشوت خوری کے ازالے میں عوامی تعاون لازمی : ایس پی شُرتی کا بیان

ضلع انسداد بدعنوانی بیورو پولس تھانہ اترکنڑا کاروار کے زیر اہتمام پیر کو سرکٹ ہاؤس میں بد عنوانی ،رشوت خوری کے ازالے اور عوامی رابطہ میٹنگ  انسداد بدعنوانی دستہ کی ضلع ایس پی کماری شرتی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

یلاپور میں موسلا دھار بارش کے دوران اسکول پر درخت گر پڑا

ضلع شمالی کینرا میں بھاری برسات کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہونے اور کئی مقامات سے نقصانات کی خبریں مل رہی ہیں۔ یلاپور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شہر کے ہائر پرائمری اسکول پر ایک درخت کی شاخ ٹوٹ کر گرنے سے ایک کمرے کی دیوار اور اسکول کے بیت الخلاء کو نقصان پہنچا ہے۔