بھٹکل 26/مئی (ایس او نیوز) یہاں مضافاتی علاقہ سرپن کٹہ کے ایک نالے میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کا چہرہ کافی مسخ ہوچکا ہے اور لاش پہچان کے قابل نہیں ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ دو تین روز قبل یہ شخص نالے میں گرا ہوگا، آج سنیچر کو اس کی لاش اوپر آگئی۔
ریڈی میڈ شرٹ اور ریڈی میڈ پینٹ پہنے اس شخص کی عمر قریب 35 تا 40 سال ہے۔
شرٹ یا پینٹ کی جیب میں کاغذ کا ایک تکڑا تک نہیں ہے کہ جس کی مدد سے کچھ پہچان میں مدد مل سکے۔
پولس نے لاش موجود ہونے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا ہے۔
مضافاتی پولس واقعے کے تعلق سے چھان بین کررہی ہے۔ فی الحال پولس یہ کہنے کے موقف میں نہیں ہے کہ آیا اس کی موت حادثاتی طور پر ہوئی ہے یا کسی نے اس کا قتل کرنے کے ارادے سے پانی میں پھینکا ہے۔