کرناٹک کے تمام شہریوں کیلئے مفت علاج کی فراہمی عنقریب ؛بی پی ایل کارڈ والوں کو فری علاج اور کارڈ نہ رکھنے والوں کو خصوصی رعایت؛ سدرامیا کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th November 2017, 10:27 AM | ریاستی خبریں |

میسور،25/نومبر(ایس او نیوز) ریاست کے ہر شہری کو حکومت کی جانب سے مفت طبی خدمات دستیاب ہونا چاہئے۔ اس مقصد کے تحت ریاستی حکومت ’’یونیورسل ہیلتھ اسکیم‘‘ متعارف کروانے جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا نے کیا۔ 24؍ نومبر کارگل بسویشورمندر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ  بیلگاوی میں چلے سرمائی اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ اسکیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ آگے  کہا کہ کرناٹک کے ہر باشندہ کو مفت علاج ، معالجہ کی خدمات فراہمی کے ارادہ سے یونیورسل ہیلتھ اسکیم جاری کی جارہی ہے۔ جن افراد یا کنبوں کے پاس بی پی ایل کارڈ ہے ان کو علاج ومعالجہ کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی فیس یا رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بی پی ایل کے علاوہ دیگر افراد کے لئے کچھ رقم طے کی گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں رہائش پذیر بی پی ایل کارڈ نہ رکھنے والے کنبوں کو سالانہ 300؍ روپئے ادا کرنا ہوگا۔جبکہ شہری علاقو ں میں رہنے  والوں کو سالانہ 700؍ روپئے ادا کرتے ہوئے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں بالکل مفت علاج ومعالجہ کروانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت نے غربت اور بھوک کو ختم کرنے کے لئے بہت ساری اسکیمیں جاری کی ہیں ۔ بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کے لئے مفت میں 7؍ کلوگرام چاول فراہم کیا جائے گا۔ فی لیٹر دودھ پر 5؍ روپئے سبسیڈی دی جارہی ہے۔ ہفتہ میں 5؍ دن اسکولی بچوں کے لئے دودھ ، مائتری ، منسوینی ، کرشی بھاگیہ ، پشو بھاگیہ سمیت ماترا پورنا اسکیموں کو جاری کیا گیا ہے۔ اس طرح بہت ساری اسکیموں کا تعارف کراتے ہوئے وزیراعلیٰ نے عوام کو حکومت کی کارگزاریوں سے واقف کروایا۔ سدارامیا نے مزید کہا کہ کسانوں کی مشکلات کو دور کرنے کے ارادہ سے کسانوں کے 50؍ ہزار روپئے تک قرضہ جات کو حکومت کی جانب سے معافی کا اعلان کردیاگیا ہے۔ اس کے تحت 8155؍ کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ ہر ہوبلی سطح پر مرارجی دیسائی اسکول قائم کئے جارہے ہیں۔ پینے کے پانی کے مسائل کو حل کرنے کی نیت سے کاویری نگم کی جانب سے ہمپا پور ہوبلی سمیت میسور کے 38؍ تالابوں کو بھرنے کے منصوبے کو نافذ کرنے کے لئے محکمہ مالیات کو مکتوب روانہ کیاگیا ہے۔ مالیاتی ادارہ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ٹینڈر طلب کرتے ہوئے منصوبہ پر کام شروع کردیا جائے گا۔ سدارامیا اس موقع پر توہم پرستی بل پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بل میں تین زمرے ہیں۔ پروگرام میں لوک سبھا کرن دھروا نارائین ، رکن اسمبلی واسو، سابق رکن اسمبلی ستیا نارائن ودیگر بہت سارے لیڈران شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔