طلاق ثلاثہ ‘آرڈیننس کیخلاف کامیاب جدوجہد کیلئے مسلمانوں میں اتحاد ناگزیر

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 30th September 2018, 4:46 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد/30ستمبر(ایس او نیوز) سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے مسلمانوں پر زوردیاکہ وہ طلاق ثلاثہ کے مسئلہ پرجاری کردہ آرڈیننس کے خلاف متحدہوجائیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسلمانوں کو طلاق کے بیجا رواج کوختم کرنے کا مصمم ارادہ کرناچاہئے ۔

دارالسلام میں آج طلاق ثلاثہ آرڈنینس کے خلاف کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام منعقد کیاگیا ۔ مولانا قبول پاشاہ قادری شطاری نے اس جلسہ کی صدارت کی ۔جلسہ کے دوران رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ وصدرنشین اردو اکیڈیمی محمدرحیم الدین انصاری نے قراردادکونعرہ تکبیر کی گونج میں پیش کیا جس کو منظورکرلیاگیا۔ مسلمانوں کایہ نمائندہ کل جماعتی اجلاس مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ حکومت نے طلاق ثلاثہ کے مسئلہ پر چوردروازے سے جوآرڈیننس جاری کیاہے وہ اس کو واپس لے لئے اور تمام طبقات کی مذہبی اور تہذیبی آزادی کوباقی رکھے یہ اجلاس حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتاہے اور امیدرکھتا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہاکہ ہمارے بچوں اور آئندہ نسلوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا چاہئے اور انہیں اسلامی نہج پر تربیت دینی چاہئے تاکہ وہ ایک نشست میں طلاق سے گریز کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کاآرڈیننس مسلمانوں کے لئے ناقابل قبول ہے ۔ یہ آرڈیننس شہریوں کے بنیادی حقوق کے مغائر ہے ۔ امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد نے کہاکہ ہندوستان کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں مسلمان مقیم ہیں دیگر ممالک کی حکومتیں مسلمانوں پر ظلم کررہی ہیں وہاں کے مسلمان اپنے بل بوتے پرمذہب اسلام کی حفاظت کررہے ہیں ہندوستان کے مسلمانوں کو بھی متحدہوکر موجودہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے تاکہ مرکزی حکومت‘جاری کردہ آرڈیننس کوواپس لے سکے ۔ مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری نے کہاکہ طلاق ثلاثہ کے مسئلہ پرآرڈیننس جاری کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے شریعت میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت سے اس آرڈیننس سے دستبرداری اختیار کرنے کامطالبہ کیا۔ امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ حامدمحمد خان نے کہاکہ مرکزی حکومت نے طلاق ثلاثہ کے مسئلہ پرجو آرڈیننس جاری کیاہے وہ ملک کے دستور کی دفعہ 141کے مغائر ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت راجستھان ‘مدھیہ پردیش ودیگر ریاستوں کے اسمبلی انتخابات سے قبل مہنگائی ‘فیول کی قیمتوں میں اضافہ ‘ نیرو مودی‘وجئے مالیا ودیگر اسکامس سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے طلاق ثلاثہ کے خلاف آرڈیننس جاری کیاہے تاکہ ملک کی ان چار ریاستوں میں بی جے پی مخالف لہر کوختم کیا جاسکے۔رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے کہاکہ بی جے پی نے سال 2014 کے انتخابات میں ملک میں اچھے دن لانے ‘ ملک کے ہرشہری کے بینک اکائونٹ میں فی کس 15 لاکھ روپے جمع کرنے کے علاوہ کئی وعدے کئے تھے ۔ مرکزکی بی جے پی حکومت گذشتہ ساڑھے چارسال کے دوران ہرمحاذ پر ناکام ہوگئی ہے ۔ اس نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے طلاق ثلاثہ کے خلاف آرڈیننس جاری کیاہے ۔انہوں نے اس آرڈیننس کو شریعت میں مداخلت قراردیا ۔یہ آرڈنینس مسلم خواتین کے خلاف ہے ۔ شادی ایک سیول کنٹراکٹ ہے جبکہ مرکزی حکومت نے اس کنٹراکٹ کوکریمنل بنانے کی کوشش کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ طلاق ثلاثہ کے خلاف جاری کردہ آرڈیننس ملک کے مسلمانوں کے لئے قابل قبول نہیںہے ۔مرکزی حکومت کو اس آرڈیننس سے دستبردارہونا چاہئے ۔ اس جلسہ سے مفتی زبیر قاسمی ‘نائب صدر کل ہندمجلس تعمیرملت ضیاء الدین نیئر‘ مولانا صفی احمدمدنی ‘مولانا حسان فاروقی ‘مولانا معراج الدین ابرار‘ مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ ‘ مولانا حیدر آغا‘مولانا حسام الدین ثانی ‘مولانا سید مرتضیٰ پاشاہ المعروف خضرپاشاہ اوردیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسہ کاآغاز حافظ وقاری محمدعبد العلی صدیقی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ محمدشفیع قادری نے نعت سنائی ۔ احتجاجی جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔