بھٹکل11؍ اپریل(ایس او نیوز) مینگلور کے مشہور و معروف یونیٹی اسپتال کی جانب سے بھٹکل کے مریضوں کے لئے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وہ مریض استفادہ کرسکتے ہیں جن کو جوڑوں کے درد اور گردہ کی شکایت ہو۔
یہ کیمپ مورخہ 14/اپریل کو بھٹکل کے معروف ویلفئیراسپتال میں منعقد کیا گیا ہے جس کے لئے مینگلور یونیٹی اسپتال کے ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر سچیدانند رائی (آرتھو سرجن) اور ڈاکٹر مُجیب الرحمن (یورولوجسٹ) سمیت دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی خدمات انجام دیں گے۔ یہ کیمپ صبح دس بجے شروع ہوگا۔
کیمپ میں جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کے امراض کا مفت علاج کرایا جائے گا۔ساتھ ساتھ گردہ کی شکایت والے مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا۔
کیمپ کے تعلق سے مزید جانکاری کے لئے 99019330977 اور 9986299518 نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
بھٹکل کے مریضوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس فری کیمپ کا فائدہ اُٹھائیں۔