بھٹکل ویلفئیر اسپتال میں جوڑوں کے درد اور گردے کے مریضوں کے لئے ہوا مفت میڈیکل کیمپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th April 2018, 8:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14/اپریل (ایس او نیوز)شہر کے ویلفئیر اسپتال میں منگلورو کے یونیٹی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم  نے آج سنیچر کو جوڑوں کے درد اور گردے کی شکایت والے مریضوں کا مفت جانچ کیمپ منعقد کیاجس سے 200سے زائد لوگوں نے استفادہ کیا۔

میڈیکل کیمپ میں صبح سے تعلقہ بھر کے مختلف مقامات سے مریض اسپتال پہنچ کر اپنے مرض کی جانچ کرتے ہوئے  علاج کروایا۔ کیمپ میں ماہرین ڈاکٹر آنند پائی ، ڈاکٹر مجیب، ڈاکٹر سچدانند رائی ، دیپک شٹی وغیرہ نے مریضوں کی جانچ کی اور علاج کے سلسلےمیں انہیں صلاح ومشورہ دیا۔ اس موقع پر ویلفئیر اسپتال کے ابوالاعلیٰ برماور اور اسپتال کے دیگر اسٹاف وغیرہ نے مکمل تعاون کیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔