اتحاد اورہمدردی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بنیادی منتر

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 28th August 2016, 8:22 PM | ملکی خبریں |

’’من کی بات‘‘ میں وزیر اعظم نے جی ایس ٹی بل سیاسی جماعتوں کی یکجہتی بتایا،ریواولمپکس میں سندھو اور ساکشی ملک کی جیت کو ناری شکتی بتایا

نئی دہلی، 28؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج محبت اور اتحاد کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بنیادی منتر بتایا اور بچوں کو بدامنی پیدا کرنے کے لیے اکسانے والوں پر یہ کہتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا کہ ایک نہ ایک دن ان لوگوں کو ان بے قصوربچوں کو جواب دینا ہی ہوگا۔وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ کشمیر میں اگر ایک بھی شخص کی جان جاتی ہے، چاہے وہ کوئی نوجوان ہو یا سیکورٹی اہلکار ، تو وہ ہمارا، ہمارے ملک کا نقصان ہے۔مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘میں وادی میں پھیلی بدامنی کے بارے میں کہاکہ کشمیر میں سبھی فریقوں کے ساتھ میری بات چیت میں ایک ہی چیز سامنے آئی ہے جسے آسان الفاظ میں اتحاداور ہمدردی کہا جا سکتا ہے۔یہ دونوں چیزیں ہی وہاں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بنیادی منتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں نے ایک آواز میں بات کی ہے جس سے پوری دنیا میں اور علیحدگی پسند طاقتوں تک پیغام پہنچا ہے اور اس کے ساتھ ہی کشمیر کے لوگوں تک ہمارے جذبات پہنچے ہیں۔وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کی طرف سے منظور اہم جی ایس ٹی بل کی راہ سے موازنہ کیا ۔غور طلب ہے کہ پارلیمنٹ میں جی ایس ٹی بل پر تمام سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا تھا ۔’من کی بات ‘میں مودی نے کہاکہ یہ ہم سبھی کی سوچ ہے، گاؤں کے ایک پردھان سے لے کر وزیر اعظم تک 125کروڑ لوگوں کی سوچ ہے کہ اگر کشمیر میں ایک بھی شخص کی جان جاتی ہے، چاہے وہ کوئی نوجوان ہو یا کوئی سیکورٹی اہلکارتو وہ ہمارا، ہمارے اپنے ملک کا نقصان ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کشمیر میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش میں چھوٹے بچوں کو استعمال کرنے والے لوگوں پر یہ کہتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی کہ ایک دن ان لوگوں کو ان بے قصور بچوں کو جواب دینا ہی ہوگا۔
وزیر اعظم کے اس تبصرے سے ایک دن پہلے ہی جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے مودی سے ملاقات کرکے تین نکاتی حکمت عملی انہیں پیش کی تھی ، اس حکمت عملی میں سبھی فریقوں کے ساتھ بات چیت شامل ہے۔مودی نے کہاکہ یہ ملک بہت بڑا اور تنوع سے مالا مال ہے۔اس کو متحد رکھنے کے لیے ایک شہری، ایک سماج اور ایک حکومت کے طور پر اتحاد کو اتنا زیادہ مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جتنا کہ ہم کر سکتے ہیں، تبھی ملک کا مستقبل روشن ہو گا، مجھے ملک کی 125عوام کی طاقت پر پورا بھروسہ ہے۔اپنی 35منٹ کی تقریر میں وزیر اعظم نے حال ہی میں اختتام پذیر اولمپک کھیلوں کا بھی ذکر کیا اور ناری شکتی کی تعریف کی، انہوں نے میڈل جیتنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور پہلوان ساکشی ملک کا ذکر کر رہے تھے، انہوں نے جمناسٹ دیپا کرماکر کی بھی تعریف کی جو بہت ہی معمولی فرق کی وجہ سے میڈل سے چوک گئیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔