متحدہ عرب امارات میں شادی کے بغیر جنسی تعلقات پر جوڑا گرفتار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th March 2017, 2:14 AM | خلیجی خبریں |

دبئی:9/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے ایک مرد اور ان کی یوکرین سے تعلق رکھنے والی منگیتر کو شادی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 29 سالہ ایملن کلورویل اور 27 سالہ ایرینا نوا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ایرینا پیٹ میں درد کے باعث ڈاکٹر کے پاس گئی تو طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ حمل سے ہیں۔اس پر دونوں کو گرفتار کر لیا گیا کیونکہ متحدہ عرب امارات میں شادی کے بغیر جنسی تعلق قائم کرنا غیر قانونی ہے۔ایملن کلورویل کی والدہ نے دونوں کی رہائی کی التجا کرتے ہوئے کہا ہے کہ' دونوں نے واحد غلطی یہ کی کہ انھیں پیار ہو گیا۔جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ جوڑے کی مدد کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ یہ متحدہ عرب امارات کے مقامی قوانین کا معاملہ ہے۔جوہانبسرگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکومت نے جوڑے سے کہا ہے کہ وہ قانونی مدد حاصل کریں۔ان کی والدہ لینڈا نے بتایا ہے کہ دونوں کو پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم ان سے پیار کرتے ہیں اور انھیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔انھوں نے بتایا کہ حکام نے ابھی تک ان پر فردِ جرم عائد نہیں کی اور تاحال ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاہم قصوروار ہونے کی صورت میں انھیں لمبی عمر قید ہو سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...