ہم آہنگی کی منفرد مثال، مسلمانوں نے دیا ہندو کی لاش کو کندھا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 27th April 2017, 2:18 AM | ملکی خبریں |

مالدہ، مغربی بنگال:26/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں مسلم نوجوانوں نے ایک ہندو لڑکے کی لاش کو کو کندھا دے کر سماجی اتحاد اور ہم آہنگی کی منفرد مثال پیش کی ہے۔لیکن مسلمان توپوری طرح رواداری دکھاہی رہے ہیں،فرقہ پرست ہندوؤں میں زہربورہے ہیں۔یہاں کے ایک مسلم اکثریتی گاؤں میں پیر کی رات ہندو خاندان کے ایک لڑکے کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد گاؤں کے ہی مسلم نوجوانوں نے اس کی آخری رسم ادا کی۔مالدہ کے مسلم اکثریتی شوخ پورہ گاؤں میں 2یا 3ہندو خاندان ہی ہیں، یہاں رہنے والے وشی جیت رجک کی موت پیر کی رات کو ہو گئی تھی،انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے رجک کی موت کے بعد اس کے والدین کے پاس اس کے آخری رسوم کی ادائیگی کے لیے پیسہ اور لوگ تک نہیں تھے،  وہ پوری رات بیٹے کی لاش کے پاس بیٹھ کر سوچتے رہے کہ کیا کرنا ہے۔منگل کی صبح گاؤں کے کچھ مسلم نوجوان سامنے آئے اور انہوں نے مدد کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا۔مسلمانوں نے گاؤں سے 8کلومیٹر دور منک چک گھاٹ تک پیدل ہی لاش کو لے گئے، اس دوران وہ بول ہری-بول کا جاپ کرتے رہے۔مالدہ کے مقامی ترنمول لیڈر اور مالدہ ضلع پریشد کے ترنمول نائب صدر گورچند ر منڈل بھی وشیو جیت کی آخری رسومات میں شامل ہوئے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...