کانگریس حکومت نے تفصیلات نہ دے کر کیا کسانوں کا نقصان: گجیندر سنگھ شیخاوت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th March 2019, 11:52 PM | ملکی خبریں |

جے پور، 14 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی زراعت وزیر مملکت گجیندر سنگھ شیخاوت نے جمعرات کو الزام لگایا کہ راجستھان حکومت نے پردھان منتری احترام فنڈ اسکیم کے لئے کسانوں کی تفصیلات دستیاب نہیں کروائی جس سے ریاست کے کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔وزیر نے کہا کہ اگر اشوک گہلوت حکومت کسانوں کی تفصیلات سے متعلق عمل مکمل کر دیتی تو انہیں منصوبہ کے تحت پہلی قسط مل چکی ہوتی۔یہاں ریاستی بی جے پی کے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت میں شیخاوت نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کسانوں کی حمایت کرنے والی حکومت بننے کا دعوی کر اقتدار میں آئی اشوک گہلوت حکومت نے راجستھان کے کسانوں کا نقصان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت ریاست کی حکومتوں کو اپنے اپنے ریاست کے چھوٹے اور معمولی کسانوں کی تفصیلات مرکزی حکومت کو دستیاب کروانا تھا۔اس منصوبہ کے تحت کسان کو سالانہ 6000 روپے دیے جانے ہیں۔شیخاوت نے دعوی کیا کہ منصوبے کے تحت پہلی قسط پونے تین کروڑ کسانوں کے اکاؤنٹس میں پہنچ چکی ہے۔وزیر نے کہا کہ راجستھان میں 50 لاکھ سے زیادہ ایسے چھوٹے اور معمولی کسان ہیں جنکو اس منصوبہ کے ذریعے براہ راست فائدہ ملنا طے تھا۔چونکہ اس کی منصوبہ بندی میں پیسہ مرکزی حکومت دے رہی ہے، اس لئے ریاستی حکومت پر اس کا ایک روپے کا بوجھ نہیں آنا تھا۔ریاستی حکومت کو صرف اپنے یہاں کے کسانوں کی فہرست دینی تھی۔لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ گہلوت حکومت نے ان کسانوں کو ان کے حق سے محروم رکھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...