مودی جی کی بدقسمتی ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ پوسٹر نہیں لگاتے، پرینکا،واڈراکی ساتھ تصویرپرکانگریسی لیڈرکاطنز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2019, 12:47 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،06 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) منی لانڈرنگ معاملے میں رابرٹ واڈرا کو لے کر بی جے پی نے کانگریس پر حملہ بولا اور دلالی سے جائیداد بنانے کا الزام لگایا۔ای ڈی کے سامنے واڈرا کی پیشگی سے پہلے کانگریس لیڈر سنجے سنگھ نے مودی پر حملہ بولا اور کہا کہ آج رابرٹ واڈرا ہیں ای ڈی کے سامنے، کل مودی ای ڈی کے سامنے کھڑے ہوں گے۔دراصل کانگریس لیڈر سنجے سنگھ کا بیان اس معاملے پر آیا ، جب کانگریس دفتر کے باہر پرینکا گاندھی ، راہل گاندھی کے ساتھ واڈرا بھی پوسٹر میں تھے اور اسے ہٹا دیا گیا۔راہل۔پرینکا گاندھی کے ساتھ پوسٹر پر واڈرا کی تصویر پر کانگریس لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے مودی جی کی کہ اپنے ساتھ وہ اپنی بیوی کا پوسٹر نہیں لگاتے۔رابرٹ واڈرا پرینکا کے شوہر ہیں،بھگوان کرے ان کا تعلق رہے۔ان کا نام جو تمام چیزوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔بتا دیں کہ بدھ کو ہی بی جے پی ترجمان سبت پاترا نے پریس کانفرنس کر رابرٹ واڈرا پر دلالی کے الزامات گئے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اس سوال کا جواب دیں کہ آخر لندن میں واڈرا کے پاس اتنی جائیداد کہاں سے آئی۔وہیں کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ ساتھ منگل کو کانگریس ہیڈ کوارٹر کے باہر لگائے گئے رابرٹ واڈرا کے پوسٹر بدھ کو ہٹا دیے گئے۔اس پر کانگریس لیڈر جگدیش شرما نے کہاکہ مودی حکومت گندی سیاست کر رہی ہے، کل رات لگائے گئے پوسٹر اب ہٹائے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...