سعودی فرمانروا نے آب زمزم کے زیر تکمیل منصوبے کی منظوری دیدی: شیخ السدیس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th October 2017, 9:23 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں امور حرمین شریفین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین نے آب زم زم نیٹ ورک کے دوسرے منصوبے کی منظوری کے احکامات صادر کر دیئے۔شیخ السدیس نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی حکومت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں حرمین کی توسیع اور شہر مقدس کی تزئین کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ان کے پیش نظر حرمین شریفین کے زائرین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے حرمین کی توسیع کا مثالی کارنامہ بھی انجام دیا گیا جبکہ آب زم زم منصوبہ جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے اسے مکمل کرنے کیل ئے بھی خادم الحرمین الشریفین نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔مملکت کے قیام کے روز اول سے ہی قائدین سعودی عرب کے پیش نظر حرمین میں جملہ سہولیتں فراہم کرنا شامل رہا ہے جن میں آب ز م زم پراجیکٹ سرفہرست رہا۔ آب زم زم کے حوالے سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک کا مفہوم ہے کہ یہ مقدس پانی غذا بھی ہے اور بیماری سے شفا بھی۔ اسی حوالے سے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان نے آب ز م زم سبیل قائم کی تاکہ یہاں آنے والے اہل اسلام اس سے مستفیض ہوسکیں۔شیخ السدیس نے مزید کہا کہ اس وقت سے لیکر آج تک اس منصوبے کی توسیع اور بحالی و تزئین پر کام جاری رہا ہے۔ ماضی میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے آب ز مزم پراجیکٹ کا آغاز ہوا جس کے متعدد مراحل تھے۔ نگران امور حرمین ڈاکٹر السدیس نے حرم شریف آنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آب ز م زم منصوبے کی بحالی کے لئے کا م کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کیلئے حر م شریف کی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ معاملات بہتر طور پر مکمل ہو سکیں۔واضح رہے آب زم زم منصوبہ 2 اقسام پر مشتمل ہے جن میں پہلا حصہ جس میں آب ز م زم کے کنوئیں کی جانب آنے والی 5 لائنوں کی تکمیل ہے جو مطاف کے مشرقی سمت میں واقع ہے۔ یہ منصوبہ 120 میٹر لمبا اور 8 میٹر چوڑا ہے۔ زیر تکمیل منصوبے کا دوسرا حصہ آب ز م زم کے کنوئیں کے اطراف کنکریٹ کے ستون تعمیر کرنا ہے جو حرم شریف کے قدیم زیر زمین حصے میں ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے آب زم زم کنوئیں کے اطراف میں جمع ہونے والے پانی کو صاف کیا جا سکے گا جس سے کنوئیں میں پانی کی فراوانی میں غیر معمولی اضافہ ہو گا اور پانی کا بہاو بھی تیز ہو گا۔ زیر تکمیل منصوبہ 7 ماہ میں مکمل ہو گا۔ توقع ہے کہ ماہ رمضان المبارک سے قبل آب زم زم کا زیر تکمیل منصوبے کے تمام مراحل مکمل ہو جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...