گوتیخش کی جانب سے لاہور دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2017, 7:09 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،25جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، انتونیو گوتیخش نے لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں، اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔سکریٹری جنرل کے معاون ترجمان، فرحان حق نے بتایا ہے کہ انتونیو گوتیخش نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے، جب کہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اُنھوں نے کہا ہے کہ سکریٹری جنرل بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیار اور ذمہ داریوں کی حرمت کے کُلی تقاضوں کے تناظر میں، دہشت گردی اور پُرتشدد انتہاپسندی کے خلاف لڑائی میں حکومتِ پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔اخباری اطلاعات کے مطابق، دھماکا پاکستانی وقت کے مطابق تین بج کر ستاون منٹ پر فیروزپور روڈ پر واقع ارفع کریم آئی ٹی ٹاور کے نزدیک کوٹ لکھ پت سبزی منڈی کے قریب ہوا جس سے کم از کم 25افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔