نیپالی نام نہاد امن فوجیوں پر بچیوں سے جنسی زیادتی کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 12:44 PM | عالمی خبریں |

کٹھمنڈو25اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )نیپال کے امن فوجیوں پر جنوبی سوڈان میں اپنی تعیناتی کے دوران کم سن بچیوں سے جنسی زیادتی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس کیس کو ’انتہائی سنگین‘ قرار دے دیا ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے نیپال حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ایک تفتیشی ٹیم بھیجے، جو اقوام متحدہ کی اندرونی نگرانی کے ذمہ دار ادارے کے ساتھ مل کر اس کیس کے حوالے سے مزید تحقیقات کو یقینی بنائے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’جنسی زیادتی کا ہر عمل سنگین ہے اور خاص طور پر جب کسی بچے کی بات کی جائے تو یہ مزید سنگین ہو جاتا ہے۔ دریں اثناء نیپالی حکومت نے اس حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپنی تفتیشی ٹیم جنوبی سوڈان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے مطابق انہیں اس حوالے سے تیرہ اپریل کو شکایات موصول ہوئی تھیں، جن کے مطابق جنوبی سوڈان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل نیپالی فوجیوں نے مبینہ طور پر نابالغ لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس عمل میں کتنے نیپالی فوجی شریک تھے۔ اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں چودہ ہزار آٹھ سو فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ ان کی وہاں تعیناتی کا مقصد ان عام شہریوں کی حفاظت ہے، جو صدر سیلوا کیر کی فورسز اور ان کے مخالف باغیوں کی لڑائی سے متاثر ہو رہے ہیں۔قبل ازیں فروری میں اقوام متحدہ کے ان چھیالیس فوجیوں کو بھی اس ملک سے واپس بلا لیا گیا تھا، جن کا تعلق افریقی ملک گھانا سے تھا۔ ان پر خواتین کا جنسی استحصال کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے ایسے الزامات کے بعد سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے کیوں کہ امن فوجیوں کا مقصد تنازعات کے شکار علاقوں میں کمزور شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...