افغانستان، ایک ملین بچے کم خوراکی کا شکار
کابل30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پانچ برس سے کم عمر کے تقریبا ایک ملین بچے کم خوراکی کاشکارہیں۔ آج جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس شورش زدہ ملک میں پیدا ہونے والے فی ایک ہزار بچوں میں سے پچاس بچے پانچ برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو جاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں خوراک کی کمی کے باعث بچے ایسے بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن کا دیگر ممالک میں آسانی کے ساتھ علاج ممکن ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مجموعی طور پر 2.7فیصد انسان کم خوراکی کا شکار ہیں۔