شام امن بات چیت، اگلے دور میں پیش رفت کی توقع نہیں:مستورا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th February 2017, 3:54 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 23 ؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام کے داخلی مذاکرات سے وابستہ اقوام متحدہ کے مصالحت کار نے کہا ہے کہ اُنھیں کسی پیش رفت کی توقع نہیں۔شام امن بات چیت کے نئے مرحلے کے موقع پر، شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی، استفان ڈی مستورا نے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کیں۔ تاہم، اُنھوں نے کہا کہ طویل مدت سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے کوششوں میں سیاسی لحاظ سے تیزی آئی ہے۔شام کی لڑائی میں ملوث فریق نے تقریباً نو ماہ قبل جنیوا میں ملاقات کی تھی۔ بات چیت کا یہ مرحلہ اِس لیے ٹوٹا چونکہ جنگ بندی کے بار بار سمجھوتے کی خلاف ورزیاں سامنے آتی رہیں۔ڈی مستورا نے یہ بات تسلیم کی کہ ناکام مذاکرات کی کامیاب بحالی کا انحصار لڑائی میں ملوث فریق کی جانب سے موجودہ جنگ بندی پر پابندی کرنے پر ہے۔اُنھوں نے کہا کہ روس، جس نے قزاقستان کے دارالحکومت، آستانہ میں ترکی کے ساتھ سمجھوتا طے کیا تھا، وہ اِس نازک جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہا ہے۔

بقول اُن کے، فائر بندی سے متعلق ٹاسک فورس کے اعلان کے بعد آج روسی وفاق نے موجود تمام ملکوں سے اور مجھے بتایا کہ اُنھوں نے حکومتِ شام سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ وہ اپنے طور پر اپنے علاقوں میں جنگ بندی کی پابندی کرے، جو علاقہ جنگ بندی کے حلقے میں شامل ہے، جب شام کے اندرونی مذاکرات جاری ہوں۔ڈی مستورا نے مزید کہا کہ اُنھوں نے حزب مخالف کی جماعتوں پر اثر و رسوخ رکھنے والے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی پر عمل درآمد کریں، اور دوسرے فریق کے لیے اشتعال کا باعث نہ بنیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...