امریکا۔ سعودی عرب یمن مذاکرات بحالی پر متفق

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 26th August 2016, 5:40 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |
باغیوں کی طرف سے یک طرفہ اقدامات قابل قبول نہیں:الجبیر
ریاض،26اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب اور امریکا نے یمن میں جاری بحران کے حل اور جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کو ایک اور موقع دینے سے اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب کے دورے پرآئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن بحران کیحل کے لیے تعطل کا شکار مذاکرات بحال کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں یہ طے کیا جائے گا کہ باغی ملیشیائیں حکومت کے سامنے ہتھیار پھینکنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ مخلوط قومی حکومت کی تشکیل میں مدد کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں جان کیری نے کہا کہ یمن کے بحران کے حوالے سے خلیجی ممالک کے پیش کردہ امن فارمولے کا نفاذ قابل عمل ہے اور اسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں تمام متحارب دھڑوں کے درمیان بات چیت کی جلد بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد کے ساتھ جلد ہی مشاورت کا عمل شروع کیا جائے گا۔
امریکی وزیرخارجہ نے یمن کے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ امن بات چیت کے لیے پیش کردہ نئی تجاویز کو تسلیم کریں۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ حوثی یمن میں اقلیت کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہیں اکثریت پراپنے فیصلہ مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔جان کیری نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ یمن میں فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی عمل کو آگے بڑھانے پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی قیادت یمن کے بحران کے سیاسی حل کی تجاویز سے متفق ہے۔درایں اثناء سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے یک طرفہ اقدامات کو ان کا ملک کسی صورت میں قبول نہیں کرے گا۔
جان کیری کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ ریاض نے یمن میں قیام امن کے لیے تمام پرامن راستے اختیار کیے۔ ریاض جنگ زدہ یمنی قوم کی ہرممکن مالی مدد بھی کررہی ہے۔انہوں نے یمنی باغیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ شہروں کا محاصرہ ختم کرتے ہوئے آئینی حکومت کی نمائندہ فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیں۔انہوں نے کہا کہ یمنی باغیوں نے اسلحہ کے زور پرشہروں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سعودی عرب نے یمن کو حزب اللہ اور ایران کا گڑھ بننے سے روکنے اور یمنی قوم کو بچانے کے لیے آئینی حکومت کی درخواست پر فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔قبل ازیں جان کیری نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز اور نائب ولی عہد و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیرخارجہ عادل الجبیر اور خلیج تعاون کونسل کے وزراء خارجہ سے بھی جدہ میں ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں یمن کے بحران، شام کے تنازع اور خطے کے دیگر سلگتے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی قیادت سے بات چیت میں جان کیری نے کہا کہ سعودی عرب کو سرحد پار سے یمنی باغیوں کی دراندازی اور راکٹ حملے روکنے کا بھرپور حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور داعش کو شکست دینے کے لیے یمن میں دیر پا قیام امن ناگزیر ہے۔ جان کیری نے یمن کے تمام متحارب گروپوں پر مسئلے کو سفارتی اور سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...