’مہاجرین کو روکنے کے لیے لیبیا سے یورپی تعاون غیر انسانی ہے‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th November 2017, 9:42 PM | عالمی خبریں |

بیروت15نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہء روم میں تارکین وطن کو روک کر انہیں لیبیا میں ’خوف ناک حالت والی جیلوں‘ اور ’غیرانسانی‘ ماحول کی جانب واپس بھیجنا انتہائی قابل افسوس عمل ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ زید رعد الحسین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’لیبیا میں زیرحراست تارکین وطن کی مشکلات اور مسائل، انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے سے عبارت ہیں۔شورش زدہ ملک لیبیا اس وقت غیر قانونی طور پر یورپی یونین پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اہم راستہ ہے، جہاں انسانوں کے اسمگلر متحرک ہیں۔ تاہم اس ملک میں حکومتی عمل داری نہ ہونے کی وجہ سے یہ تارکین وطن انسانوں کے اسمگلروں کے حالت شدید نوعیت کے تشدد، ریپ اور جبری مشقت جیسے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔رعدالحسین نے اپنے بیان میں کہ کہ لیبیا میں تارکین وطن کی حراست میں رکھنے کا نظام ناقابل مرمت حل تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ‘‘انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا، ’’بین الاقوامی برادری لیبیا میں تارکین وطن کو لاحق ناقابل تصور اور غیرمعمولی حد تک خوف ناک صورت حال سے چشم پوشی اختیار نہیں کر سکتی۔ لیبیا میں حراستی مراکز کی حالت میں قدرے بہتری کا عندیہ دے کر سب ٹھیک ہے کہ بیانات سے یہ صورت حال تبدیل نہیں ہو سکتی۔‘‘رعدالحسین کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب 13 یورپی اور افریقی ممالک نے پیر کے روز بحیرہء روم کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے بہاؤ کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ ان ممالک نے لیبیا میں موجود تارکین وطن کی حالت کو بہتر بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔بیرن میں ہونے والے اجلاس میں ان تمام ممالک نے تارکین وطن کو بحیرہء روم عبورکرنے سے روکنے میں مصروف لیبیا کی کوسٹ گارڈ کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...