اقوام متحدہ کی سوڈان میں خاتون کی سزائے موت کی شدید مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 12:19 PM | عالمی خبریں |

جنیوا 19مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ نے سوڈان میں پسند کی شادی نہ ہونے پر شوہر پرعصمت دری کا الزام عاید کرتے ہوئے اسے قتل کرنے والی خاتون کو پھانسی کی سزا دیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے کو سوڈانی دو شیزہ 19 سالہ نورا حسین کو اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں پھانسی دینے کے حکم پر گہری تشویش ہے۔ اقوام متحدہ سوڈانی حکومت سیمطالبہ کرتی ہے کہ وہ نورا حسین کو دی گئی سزا پر نظر ثانی کرے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ترجمان رافینا شمداسنی نے جنیوامیں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سوڈان میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، تشدد، جنسی تشدد عام بات ہے اور وہ اس اہم مسئلے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مرکوز کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سوڈان میں ایک انیس سالہ لڑکی کی جبری شادی کی گئی تھی جس پر اس نے اپنے شوہر کو قتل کردیا۔ سوڈان کی شرعی عدالت نے نورا حسین کو سزائے موت سنائی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سوڈانی حکومت اس سزا پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں نرمی کرے۔خیال رہے کہ خرطوم کی ایک شرعی عدالت نے نورا حسین نامی ایک انیس سالہ لڑکی کو اپنے شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق نورا حسین کا کہنا ہے کہ اس کے والدین نے تین سال قبل جب وہ سولہ سال کی تھیں تو اس کی شادی اس کے چچا زاد کے ساتھ کرانے کی کوشش کی۔وہ اس شادی کے خلاف تھی اور بھاگ کر ایک دوسرے رشتے دار کے پاس چلی گئی۔ اس کے والدین نے اسے منایا اور یقین دلایا کہ اب وہ اس کی شادی اس شخص سے نہیں کرائیں گے، مگر واپس لانے کے بعد انہوں نے جبرا اس کے ساتھ نکاح پڑھا دیا۔ شادی کے بعد شوہر نے اس کے قریب آنے کی ایک بار کوشش کی مگر نورا نے اسے قریب نہ آنے دیا۔ اس نے دوبارہ کوشش کی جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا۔ نورہ نے اپنے ہی شوہر کو آبرو ریزی کا قصور وار قرار دیتے ہوئے تیز دھار آلے کے وار سے اسے قتل کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...