اقوام متحدہ کا شام کے شہر درعا پر فوری طور پر بم باری روکنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 12:27 PM | عالمی خبریں |

نیویارک24جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے شام کے جنوب مغرب میں عسکری جارحیت کو فوری طور پر روک دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ رواں ہفتے اپوزیشن فورسز کے علاقوں پر شامی حکومت کی فوجی چڑھائی کے بعد سامنے آیا ہے۔گوتیریس کے ترجمان اسٹیفن ڈو جارک نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ "ان حملوں کے نتیجے میں ہزاروں شہری بے گھر ہو گئے جن میں اکثریت اردن کی سرحد کا رخ کر رہی ہے۔ اقوم متحدہ کے سکریٹری جنرل ان حملوں کے باعث علاقے کی سکیورٹی کے لیے جنم لینے والے بڑے خطرات کے حوالے سے بھی تشویش محسوس کر رہے ہیں۔شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے گروپ المرصد السوری نے جمعے کے روز بتایا کہ شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ملک کے جنوب مغرب میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں پر بیرل بم گرائے۔ یہ گزشتہ ایک سال میں اس نوعیت کا گولہ بارود استعمال کرنے کا پہلا واقعہ ہے۔علاقے میں بشار کی فوج کے حملے میں اب تک توپوں سے گولہ باری اور فضائیہ کا محدود استعمال شامل تھا۔المرصد کے مطابق شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے درعا کے شمال مشرق میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول اراضی پر 12 سے زیادہ بیرل بم گرائے۔ اس کے نتیجے میں مادی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔