امیش یادو کی کامیابی کے پیچھے ہے تانیہ اپنی ناکامیوں سے مایوس ہوکرگھربیٹھنے کا فیصلہ کرچکے امیش یادو کوبیوی نے دیاحوصلہ

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 3rd April 2017, 6:47 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کرنے والے ٹیم انڈیا کے تیز امیش یادو نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنی بیوی تانیہ کو دیا ہے۔ فاسٹ بولر امیش یادو کے مطابق کچھ عرصہ قبل وہ خراب فارم کی وجہ سے اتنے مایوس تھے کہ پریکٹس چھوڑ کر گھر بیٹھنے کی سوچ رہے تھے پر ایسے وقت میں بیوی تانیہ نے انہیں سخت ٹریننگ کرنے کی حوصلہ افزائی کی، اس سے ان کی کارکردگی بہتر ہوتی گئی۔ امیش نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ان کی جگہ ٹیم میں پکی نہیں تھی، وہ مسلسل اندر-باہر ہوتے تھے جس سے وہ کافی پریشان ہو گئے تھے پر 2013 میں جب تانیہ سے شادی ہوئی تو اس کے بعد ان کی کارکردگی میں بہتری آئی۔ اس گیند باز نے کہا کہ تانیہ شادی کے بعد ہی میری کارکردگی کو لے کر مجھے ٹوکا کرتی تھی، وہ کہتی تھی کہ تمہارے پاس قابلیت ہے لیکن تم اس سے انصاف نہیں کر پا رہے ہو۔

امیش یادو بولے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مجھے لگا کہ مجھے پریکٹس چھوڑ کر گھر میں بیٹھنا چاہئے لیکن تانیا نے انہیں سمجھایا کہ انہیں گھر پر بیٹھنے کے بجائے اور زیادہ پریکٹس کرنا چاہئے کیونکہ یہی ان کا کام ہے۔ امیش نے کہا کہ تانیا کے اتنا سمجھانے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ مصیبت میں بھی ان کا ساتھ دینے کے لئے ان کے ساتھ کوئی ہے۔ امیش بولے کہ تانیا کی وجہ سے مجھے کافی حوصلہ ملا۔ امیش بولے کہ میں بلے باز کو آؤٹ کرنے کے لئے میں باؤنسر استعمال کرتا ہوں لیکن میرا مزاج بھگوان بدھ جیسا ٹھنڈا ہے۔ غور طلب ہے کہ ٹیم انڈیا کا 2016-17 کا سیشن بہت شاندار رہا ہے، اس دوران امیش نے بھی کافی مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...