اُلال :لڑکیوں کا تعلیم سے محروم ہونا سماج کے پسماندگی کی علامت ہے: سید مدنی گرلس کالج کے جلسہ میں ریاستی گورنر واجو بھائی والا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd April 2017, 11:00 AM | ساحلی خبریں |

اُلال :22/اپریل(ایس اؤنیوز)کسی بھی مذہب کی لڑکیاں تعلیم سے محروم رہنا اس سماج کی پسماندگی اور کمزوری کی علامت ہے، اسی لئے ہر ہر دیہات پہنچ کر تعلیم سے محروم لڑکیوں کو تعلیمی گود لے کر انہیں تعلیم یافتہ بنانے کی سماج کے دولت مند طبقہ کی اہم ذمہ داری ہونے کا ریاست کے عزت مآب گورنر واجو بھائی روڈا بھائی والا نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں سید مدنی چارٹیبل ٹرسٹ کے 35ویں سالانہ جلسہ کے موقع پر اُلال حضرت اسکول کے میدان میں تعمیر کئے جانے والے ’’بنات گرلس کالج ‘‘ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ ریاستی گورنر نے سید مدنی کے نام پر مذہبی تقریبات کے ساتھ سماجی کاموں کو بھی انجام دیا جانا قابل ستائش ہے، ملک کی چو طرفہ ترقی میں خواتین کا اہم رول ہے ، صدر سے لے کر وزیراعظم کے عہدوں پر فائز ہونے کا سہرا خواتین کے سر ہے ، اس سلسلے میں لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانا اور انہیں ہرمیدان میں کام مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر نے دولت مندوں سے مخاطب ہوکر کہاکہ اگر دولت مند طبقہ صرف پیسہ جمع رکھتاہے سماج کی بھلائی میں استعمال نہیں کرتاتو وہ پیسہ مٹی میں سماجاتاہے، امیروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج کے غریب لڑکیوں کی تعلیم کا بندوبست کریں، انہیں حوصلہ اور ہمت دے کر آگے بڑھانے کاکام کرنے کی صلاح دی ۔ ریاستی گورنر نے اپنے خطاب میں مذہب کے متعلق خیال ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ سید مدنی جیسے ولیوں نےانسانیت کی بنیاد پر جو کام انجام دئیے ہیں وہ ہر مذہب، ذات، طبقہ کے لئے مثالی اور نمونہ کے قابل ہیں،ایسے لوگوں کو مذہبی قیود میں نہیں رکھا جاسکتا، مذہب الگ الگ ہونے کے باوجود تمام نے انسانیت کاہی در س دیا ہے۔ ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائی نے لڑکیوں کے لئے الگ سے اعلیٰ تعلیم کا مقصد لے کر کالج کی بنیاد ڈالنے پر سید مدنی درگاہ کمیٹی کو مبارکبادی دی ۔

غذااور شہری سپلائی وزیر یوٹی قادر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید مدنی درگاہ کمیٹی کی طر ف سے تعلیمی ، مذہبی ، سماجی کام انجام دئیے جارہے ہیں، خاص کر سماج کے پچھڑے لوگوں کو ٹرسٹ کی جانب سے بھرپور مدد وتعاون کیا جاتاہے، اگر ہمارے طلبا تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں گے اور مضبوط ہونگے تو ہمارا ملک بھی مضبوط ہونے کی بات کہی۔ پروگرام میں مختلف میدانوں میں سماجی خدمات انجام دینے والوں کو ریاستی گورنر نے مدنی ایوارڈ سے نواز تے ہوئے انہیں میمونٹو عطاکیا۔ سید مدنی ٹرسٹ کے صدر جناب حاجی عبدالرشید نے جلسہ کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان، ینوپویا یونیورسٹی کے چانسلر وائی عبداللہ کوئیں، کے ایس مسعود، رکن اسمبلی محی الدین باوا، اُلال بلدیہ صدر حسین معینو، عبدالرؤوف پتگے ، چندرہاس اُلال، موگویر سنگھ کے صدر بھرت کمار، سدانند بنگیرشریک تھے۔ کمیٹی کے صدر عبدالرشید نے استقبال کیا تو کے ایم کے منجناڑی نے نظامت کی ، افتخار حسین نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...