مینگلور کے قریب اُلال میں لاری کی اسکوٹر سے ٹکر؛ نوجوان کی موقع پر ہی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th September 2016, 1:40 AM | ساحلی خبریں |

مینگلور 28/ستمبر (ایس او نیوز) قریبی علاقہ اُلال پولس تھانہ حدود کے کوٹے کارو نیشنل ہائی وے  66 پر ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ایک ۲۲ سالہ نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد اختر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محمد اختراپنی اسکوٹر پر سوار سڑک کو پار کررہا تھا کہ کیرالہ کی طرف سے آنے والی ایک تیز رفتار ٹرک اسکوٹر سے ٹکراگیا۔ بتایا گیا ہے کہ آختر بیری پیری بیلو کا رہنے والا تھا، گھر کی سینٹرنگ کا کام کرتا تھا۔آج صبح کام کے لئے گھر سے نکلا تھا، مگر ہمیشہ کے لئے گھروالوں سے جدا ہوگیا۔ اللہ اس نوجوان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین

اُلال پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے

 

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...