یو جی سی کی کمیٹی ڈیمڈیونیورسٹیوں میں میڈیکل کورسیز میں فیس کے لیے ضابطے بنائے گی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th July 2018, 12:48 AM | ملکی خبریں |

نئی د ہلی:19/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ مدراس ہائی کورٹ میں2017 میں دائر کردہ عرضداشت نمبر14232اور 17778 کے جواب میں صادرکیے گئے فیصلے مورخہ 26 اپریل 2018 پر عمل کرتے ہوئے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن( یو جی سی) نے ڈیمڈ یونیورسٹیوں میں میڈیکل اور ڈینٹل کورسیز کے لئے لی جانے والی فیس کے لئے ضابطے بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔یہ کمیٹی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( ایمس) نئی دہلی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر آر سی ڈیکا(چیئرمین) ، پنڈت بی ڈی شرما یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، روہتک کے وائس چانسلر ڈاکٹر او پی کالرا، کنگ جارج یونیورسٹی لکھنؤ کی سابق وائس چانسلر محترمہ سروج چورا مانی گوپال، مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز، نئی دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر مہیش ورما، بائی رام جی جی بھائی گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ساسون جنرل ہاسپیٹل، پونے کے ڈین ڈاکٹر اجے ایس چندروالے، فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے سابق ایڈیشنل سکریٹری و مالیاتی مشیر جناب ایس کے رائے کے علاوہ صحت و خاندانی بہبود کی وزارت، ڈینٹل کونسل آف انڈیا، میڈیکل کونسل آف انڈیا اور فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ایک ایک نمائندے پر مشتمل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...