اڈپی:ضلع پنچایت صدر کی کارٹکرانے سے بزرگ شخص کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 11:17 AM | ساحلی خبریں |

اڈپی22؍اگست (ایس او نیوز)یہاں کاپ نامی مقام پر اڈپی ضلع پنچایت صدر کی کار کی زد میں آنے سے ایک بزرگ چندرو میستری (۷۰سال) نامی شخص فوت ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ 

کہتے ہیں کہ اڈپی ضلع پنچایت صدر دینکر بابواوچیلا کے اسکول میں کھیل مقابلے کا افتتاح کرنے کے لئے جارہے تھے اس وقت کاپ میونسپالٹی کے قریب سڑک پار کرتے ہوئے چندرو میستری سے ان کی کار ٹکراگئی۔دینکر بابو نے فوری طور پر زخمی چندرو کو اڈپی کے آدرش اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، مگر وہاں ڈاکٹروں نے چندرو کے فوت ہوجانے کی تصدیق کردی۔کاپ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرنے کے بعد لاش کو اجڈکر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیاگیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔