بحرہ عرب میں ہواکے دباؤ میں کمی  :مغربی ساحل پر طوفان کا خطرہ ؛ماہی گیروں کو جلد لوٹنے کی ہدایات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th October 2018, 9:11 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:4/اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بحر ہعرب میں ہوا کا دباؤ کم ہونے سے  طوفان کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں  کیرلا اور کرناٹکا کے مغربی ساحل پر سمندر ی موجوں کا زور ہوسکتاہے۔ تیز رفتار سے ہوا کا بہاؤ ہوسکتاہے۔ سمندر کے حالات کو دیکھتے ہوئے 10اکتوبر تک سمندر میں مچھلی شکار کے لئے نہ جانے اور جو سمندر میں ماہی گیر ی کررہے ہیں انہیں فوری لوٹنے کے لئے محکمہ موسمیات نے ہدایات جاری کئے جانے کی اُڈپی ماہی گیر محکمہ کے نائب ڈائرکٹر پاشور ناتھ نے جانکاری دی۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ تاکید کو دیکھتے ہوئے کل سے ہی ملپے بندر پر ماہی گیروں کو خطرے کے متعلق بتایا جارہاہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں اترنے سے روکنے اور سمندر  میں موجود ماہی گیروں کو 5اکتوبر کی رات سے پہلے ملپے  سمندر ساحل پر لوٹنے کے لئے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کئے جارہے ہیں۔ آج پورا دن لاؤڈ اسپیکر پر  اعلانات کئے جانے کی بات کہی ۔

انہوں نے بتایا کہ طوفان کے اثرات اکتوبر 8سے 10تک رہیں گے ۔اس دوران سمندر بہت ہی سرکش رہے گا، بہت بڑی بڑی موجیں اٹھیں گی، کیرلا، مغربی ساحل اور جنوب کے اندرونی علاقوں میں بہت زیادہ بارش برسنے کے امکانات ہیں۔ جو ماہی گیر ساحل پر ہیں انہیں 10اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی تاکید کی گئی ہے تو گہرے سمندر میں مچھلی شکار میں مصروف ماہی گیروں کو ساحل پر لوٹنے کے لئے ہدایات ارسال کئے جا نے پاشور ناتھ نے جانکاری دی۔

ملپے ماہی گیر سنگھ کے صدر ستیش کندر نے اس تعلق سے کہاکہ مغربی ساحل پر ہوا کی رفتار میں تبدیلی کو دیکھتے ہوئے دو دن پہلے ہی ضلع ڈی سی اور محکمہ کی طرف سے دی گئی جانکاری پر کارروائی کرتے ہوئے ہم نے ماہی گیر کشتیوں کو اطلاعات پہنچارہے ہیں۔ ساحل اور بندرگاہ پر مائک کے ذریعے جانکاری بھی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو کشتیاں ساحل پر لوٹی ہیں وہ دوبارہ نہیں جائیں گی۔ اب تک قریب 80فی صد ماہی گیر کشتیاں ساحل پر لنگر ڈال چکی ہیں۔ مگر اب بھی 500سے 600 ماہی گیر کشتیاں گہرے سمندر میں مچھلی شکار میں مشغول ہیں۔ انہیں جتنا ممکن ہے اس طرح وائرلیس کے ذریعے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے امید جتائی کہ سنیچر تک تمام بوٹ ساحل پر لوٹیں گی۔ اسی طرح انہوں نے بتایا کہ اچانک ہوئی موسمی تبدیلی سے تمل ناڈو کی بھی ماہی گیر کشتیاں کرناٹکا بندرگاہوں پر پہنچ رہی ہیں، محکمہ کی ہدایات کے مطابق انہیں بھی ٹھہرنے کے لئے جگہ فراہم کئے جانے کی بات بتائی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔