اُڈپی:این ایس ایس کو مستحکم کرنے معاون کمیٹی کی تشکیل :طلبا سماجی خدمت کے میدان میں سرگرم ہوں :وزیرپرمود مدھواراج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th August 2017, 10:29 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:19/اگست (ایس اؤنیوز)قومی خدمت منصوبہ (این ایس ایس ) کے تحت پرانے پروگراموں کے بجائے نئے پروگراموں کو شامل کرکے این ایس ایس کو مضبوط و مستحکم کرنے کو لے کر رپورٹ سونپنے کے لئے بنگلورو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی صدارت میں ایک معاون کمیٹی کو تشکیل دیا گیا ہے، کمیٹی کے رپورٹ کا انتظار کرنے کی ریاستی ماہی گیر ، یوتھ اینڈ اسپورٹس اور اُڈپی ضلع نگراں کار وزیر پرمود مدھواراج نے جانکاری دی۔

وہ یہاں اُڈپی ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، یوتھ اینڈ اسپورٹس محکمہ ، ریاستی این ایس ایس ، ڈاکٹر جی شنکر ڈگری کالج فار ویمن اینڈ پی جی سنٹر، لائنس کلب پیرکل کے اشتراک سے اجرکاڑو میں منعقدہ ریاستی سطح کے این ایس ایس سیوا اتسوا کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ  ریا ست میں این ایس ایس کو مضبوط اور مستحکم کرنےکے مقاصد کو لے کر این ایس ایس ممبران کی تعداد 3لاکھ سے 10لاکھ بنانا طئے کیا گیا ہے۔ فی الحال 6لاکھ خود کار خدمات گارہیں۔ پی یو سی شروع ہوئی این ایس ایس کو ہائی اسکول تک وسعت دی گئی ہے، جس کے لئے گذشتہ بجٹ میں ایک کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ این ایس ایس کو مستحکم کرنے کے لئے نئے پروگرام شامل کرتے ہوئے طلبا کو ترغیب دینے اور موجودہ زمانے کے تقاضوں کے تحت نئے طریقہ کار کو اپنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہےاس کی رپورٹ کا انتظار رہنے کی بات کہی۔

وزیر پرمود نے اپنے خطاب میں این ایس ایس کے ممبران سوامی وویکانند، مہاتماگاندھی ، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی فکر پر مبنی سمینار ، سمپوزیم منعقد کرنےکے لئے فی کس 30لاکھ روپئے مختص کئے جانے کی جانکاری دی ۔انہوں نے طلبا سے مخاطب ہوکر کہا کہ  جن رہنماؤں نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں نوجوان انہیں نہ بھولیں، نوجوان خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں ، این ایس ایس طلبا ممبران کے لئے 800تربیتی کیمپ قائم کئے گئے ہیں تاکہ طلبا میں خدمت کے جذبے کو پروان دے سکیں۔

موصوف وزیر منعقدہ اتسواکی جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ اس این ایس ایس کے اتسوا میں 20 یونیورسٹیوں کے قریب 300سے زائد طلبا نے شرکت کی ہے ، اتسوا کے موقع پر بورڈ اسکول سے پوربھون تک جاتھا نکالاگیا ۔ پروگرام میں اُڈپی بلدیہ کی صدر میناکشی مادھو بننجے ، ضلع پنچایت ایگزکیٹیوآفیسر شیوانند کاپشی، ڈاکٹر جی شنکر ڈگری کالج فارویمن کے پرنسپال جگدیش راؤ، لکچرر رام رایا آچاریہ ، جئے لکشمی ، لائنس کلب پیرکل کے صدر ہریش موجود تھے۔ ریاستی این ایس ایس آفیسر ڈاکٹر گنناتھ شٹی نے استقبال کیا تو یوتھ اینڈ اسپورٹس کے معاون کمشنر ڈاکٹر روشن کمار شٹی نے شکریہ اداکیا۔ لکچرر پرکاش نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...