’ مویشی تحفظ کمیٹی ‘تشکیل دینے اُڈپی انتظامیہ سے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th August 2018, 12:23 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اُڈپی 14؍اگست (ایس او نیوز)ضلع اڈپی کے بجرنگ دل اور وشواہندوپریشد کے لیڈروں نے مطالبہ کیا ہے کہ 24اگست 2015کو دئے گئے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مویشیوں کے تحفظ کے لئے ضلع انتظامیہ فوری طور پر سات رکنی کمیٹی تشکیل دے۔

اڈپی پریس کلب میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وی ایچ پی کے ضلع صدر ولاس نائیک نے بتایا کہ بقر عید قریب آگئی ہے اور لوگ گائے اور بیل فروخت کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔اس لئے وی ایچ پی اور بجرنگ دل ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مویشیوں کے تحفظ اور ان کے ذبیحہ کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔

ولاس نائیک نے کہا کہ:’’ہائی کورٹ نے 24اگست 2015کوریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ تہواروں کے موقع پر بڑے پیمانے پر جانوروں کا ذبیحہ روکنے کے لئے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دے۔جس کے چیرپرسن ضلع ڈپٹی کمشنر ہونگے اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر آف اینیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ،آر ٹی اے کے افسر،ضلع پنچایت سی ای او،پولیوشن کنٹرول بورڈ کے افسر،ماہرماحولیات اور مقامی بلدی ادارے کے نمائندے اس کمیٹی میں شامل رہیں گے۔لیکن ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر آج تک عمل در آمد نہیں ہوا ہے۔‘‘

ولاس کا کہنا تھا کہ :’’ پولیس کو غیر قانونی طورپر جانوروں کی سپلائی روکنے کے لئے ہر جگہ چیک پوسٹ قائم کرنے چاہیے۔تہوار کے موسم میں کسان اپنی گائیں فروخت کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔اس لئے متعلقہ محکمہ جات کو ہائی کورٹ کے حکم پر بغیر کسی بیرونی دباؤ کے عمل کرنا چاہیے۔اگر کوئی بھی اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پھر توہین عدالت کا مقدمہ دائرکیا جانا چاہیے۔مسلمانوں کو بقر عید بغیر بیف کے اور بغیر کسی تشدد کے منانا چاہیے۔اگر کوئی اس اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پھر ان کے خلاف سخت قانونی اقدام کیا جاناچاہیے۔‘‘

سنیل کے آر کنوینر بجرنگ دل منگلورو ڈیویژن نے مطالبہ کیا کہ ضلع ڈپٹی کمشنر کو عوام میں گائے کی فروخت اوراسے ذبح کرنے کے خلاف بیداری لانے کے لئے ایمرجنسی میٹنگ منعقد کرنی چاہیے۔گائے اور عمر رسیدہ مویشیوں کے تحفظ کے سلسلے میں جارحانہ تشہیر ہونی چاہیے۔‘‘اس ضمن میں 17اگست کو وی ایچ پی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم دیا جائے گا۔

اس پریس کانفرنس کے موقع پر گؤ رکھشا یونٹ کے سیکریٹری پرمودکے علاوہ بھوانی درگا بائی ونگ کی کوآرڈینیٹر بھاگیہ شری موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...